National News

عمران خان نے کھودیا فوج کا اعتماد، 500 پاکستانیوں کو بھیجنا چاہتے ہیں جیل، ایسی ہے وجہ

عمران خان نے کھودیا فوج کا اعتماد، 500 پاکستانیوں کو بھیجنا چاہتے ہیں جیل، ایسی ہے وجہ

بیجنگ: پاکستان کے فوجی سربراہ جنرل جاوید قمرباجوہ  پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی چین کے اعلیٰ لیڈروں کیساتھ ہوئی میٹنگ میں شامل ہوئے۔ ایسی خبریں ہیں کہ باجوہ ملک میں اپنے لئے اوربڑا رول چاہتے ہیں۔ پاکستان میں 1947 سے اب تک تین بارفوجی تختہ پلٹ ہوچکا ہے اوریہ ملک وجود میں آنے کے بعد نصف سے زیادہ وقت تک فوجی اقتدارمیں ہی رہا ہے۔

PunjabKesari
فیصلہ لینے کے عمل میں بڑھا باجوہ کا قد
عمران خان نے جنرل باجوہ کی مدت کارتین سال کے لئے مزید بڑھا دی تھی اوراب وہ فیصلے لینے کے عمل میں بھی زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں۔ چین کے وزیراعظم لی کنگ کے ساتھ عمران خان کی میٹنگ میں بھی جاوید قمرباجوہ موجود تھے۔ اس کے بعد باجوہ الگ سے بھی چین کے مرکزی فوجی کمیشن کے نائب چیئرمین شو کلیانگ سے ملاقات کی اوردونوں ممالک کے تعلقات پرتبادلہ خیال کیا۔

PunjabKesari
اپنے 11 ماہ کی مدت میں تین بارچین جاچکے ہیں عمران خان
عمران خان اپنے محض 11 ماہ کی مدت میں تین بار چین جاچکے ہیں اوراب انہوں نے کہا ہے کہ وہ چینی صدرشی جن پنگ کی طرح بننا چاہتے ہیں۔ ایسا کرکے وہ اپنے ملک کے 500 بدعنوان لوگوں کو جیل بھیج دیں گے۔ اپنے دوروزہ  سفرکے دوران بیجنگ میں چائنا کونسل فارپرموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ کو خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میں نے چین سے بدعنوانی سے نمٹنے کا سلیقہ سیکھا ہے۔

PunjabKesari
عمران خان نے شی جن پنگ کی تعریف کی
عمران خان نے کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ کی سب سے بڑی جنگ بدعنوانی کے خلاف ہے۔ میں نے سنا تھا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں چین کے تقریباً 400 وزیر سطح کے لوگوں کو بدعنوانی کے معاملے میں قصوروارٹھہرایا گیا ہے اورانہیں جیل میں ڈال دیا گیا ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ میں صدر شی جن پنگ کی ہی طرح پاکستان کے 500 بدعنوان لوگوں کو جیل میں ڈال دوں۔ انہوں نے اس کے علاوہ چین سے غریبی کو دورکرنے کا سلیقہ سیکھنے کی بات بھی کہی۔ انہوں نے اس کے لئے چین کی مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ کیسے اس نے گزشتہ 30 سالوں میں اپنی 70 فیصد آبادی کو غریبی سے باہرکیا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top