Latest News

میچ کے دوران کراچی سٹیڈیم میں لائٹ جانے پر پاکستان ہوا ٹرول ، لوگوں نے کہا ،'' انہیں چاہئے کشمیر''

میچ کے دوران کراچی سٹیڈیم میں لائٹ جانے پر پاکستان ہوا ٹرول ، لوگوں نے کہا ،'' انہیں چاہئے کشمیر''

سپورٹس ڈیسک : بارش کی وجہ سے پہلا میچ منسوخ ہو جانے کے بعد سری لنکا اور پاکستان کے درمیان 30 ستمبر کو دوسرا ونڈے میچ کھیلا گیا ۔ دہشت گردانہ حملے کے 10 سال بعد سری لنکا کے ساتھ کھیلے گئے میچ میں کراچی کے نیشنل سٹیڈیم کی دو بار لائٹ چلی گئی ۔ اس وجہ سے پاکستان کا سوشل میڈیا پر مذاق بن رہا ہے ۔ وہیں اس واردات کی وجہ سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سر فرازبھی کافی غصے میں دکھے ۔ 

PunjabKesari
پاکستانی کی بلے بازی کے دوران سٹیڈیم کی فلٹ لائٹس ٹھیک سے کام کررہی تھی لیکن جیسے ہی سری لنکا کی ٹیم بلے بازی کرنے  میدان میں اتری تو سٹیڈیم کی لائٹس بند ہوگئیں  اور سٹیڈیم میں اندھیرا سا چھیا گیا ۔ اس کے بعد لائٹس 30 منٹ کے بعد لوٹی جس وجہ سے کھلاڑیوں سمیت سٹیڈیم میں بیٹھے ناظرین بھی خاصہ ناراض دکھائی دئیے اور انٹرنیٹ پر اس بات کو لے کر کافی مذاق اڑ رہا ہے ۔ 

PunjabKesari
سٹیڈیم میں لائٹ جانے کی اس شرمناک واردات پر کچھ لوگوں نے پاکستان کے نیشنل سٹیڈیم کے مینٹی نینس پر سوال کھڑے رہے ہیں ۔ ایک یوزر نے پاکستان کو ٹرول کرتے ہوئے لکھا ، خالی سٹیڈیم اور فلٹ لائٹس ، فینٹاسٹک ۔ وہیں اس معاملے میں ایک دیگر یوزر نے لکھا ، فلڈ لائٹس لگانے کے پیسے نہیں ہیں اور انہیں کشمیر چاہئے ۔ 



Comments


Scroll to Top