Latest News

پیرس میں وزیر اعظم مودی کے شاندار استقبال سے چڑھ گیا پاک ، کہا : کتنے پیسے لگے ڈرامے پر؟

پیرس میں وزیر اعظم مودی کے شاندار استقبال سے چڑھ گیا پاک ، کہا : کتنے پیسے لگے ڈرامے پر؟

وزیر اعظم نریندر مودی تین ممالک کے دورے پر ہیں ۔ جس کے پہلے مرحلے میں مودی فرانس کی دارالحکومت پیرس پہنچے ۔ ایئر پورٹ پہنچنے پر جمعرات کو ووہرا طبقہ کے مسلمانوں نے ترنگے کے ساتھ وزیر اعظم کا شاندار استقبال کیا ۔ اس دوران 'بھارت ماتا کی جے' کے نعرے بھی لگائے ،جس کے بعد یہ سب دیکھ کر پاکستان  کے وزیر فواد چودھری بوکھلا گئے اور ایک بچکانہ سوال کر بیٹھے ۔ 
دراصل پی ایم او (وزیر اعظم دفتر ) نے ویڈیو ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'گرمجوشی کے ساتھ استقبال اور گرمجوشی سے بات چیت ۔ فرانس میں بسے ہندوستانیوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کا استقبال کیسے کیا اس کی ایک جھلک'۔ اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے پاکستان سرکار میں وزیر فواد چودھری نے لکھا کہ کتنے پیسے لگ گئے اس ڈرامے پر ؟ حالانکہ اس ٹویٹ کے بعد وہ لوگوں کے نشانے پر آگئے ۔ لوگوں نے کہا کہ ٹماٹر اور روٹی میں بکنے والے پیسے پوچھ رہے ہیں ۔ 
پی ایم او کے ٹویٹر ہینڈل پر اپلوڈ کی گئی ویڈیو  میں دکھائی دے رہا ہے کہ کس طرح مسلم طبقہ کے لوگ وزیر اعظم کے ساتھ مل رہے ہیں اور بات چیت کررہے ہیں ۔ بتا دیں کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو فرانس کے صدر ایمونوئل میکرون کے ساتھ بات چیت کی ۔ اس دوران دونوں ممالک کے درمیان آپسی مفاد کے مدعوں گفت شنید ہوئی ۔ 
 



Comments


Scroll to Top