Latest News

پاکستان میں پرینکا چوپڑہ کو یونیسیف ایمبیسڈر کے عہدے سے برخاست کرنے کی اٹھی مانگ۔ جانئے کیا ہے وجہ

پاکستان میں پرینکا چوپڑہ کو یونیسیف ایمبیسڈر کے عہدے سے برخاست کرنے کی اٹھی مانگ۔ جانئے کیا ہے وجہ

پلوامہ اٹیک کے جواب میں بھارتی فضائیہ کی طرف سے پاکستان کے بالاوٹ میں کی گئی سرجیکل سٹرائیک پر پورا ملک فخر محسوس کر رہا ہے۔گزشتہ دنوں فوج کی بہادری کو بالی وڈ انڈسٹری کے ستاروں نے بھی سلام کیا۔اداکارہ پرینکا چوپڑہ بھارتیہ ایئر فورس کے سپورٹ میں آگے آئیں اور ٹویٹر کے ذریعے انہوں نے بھارتیہ ائیر فورس کی حوصلہ افزائی کی اور جے ہند لکھا ہے ۔مگر پاکستان کو یہ بات ہضم نہیں ہوئی۔پاکستان کی طرف سے آن لائن پٹیشن دائر کرتے ہوئے پرینکا کو یونیسیف کے گڈول ایمبیسڈر عہدے سے ہٹانے کی مانگ کی گئی ہے ۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ' دو ممالک کے درمیان اگر نیوکلیئر وار ہوتی ہے تو اس سے صرف اور صرف نقصان ہی ہوگا۔یونیسیف کی برانڈایمبیسڈر  ہونے کے ناطے پرینکا چوپڑا کو بھارتیہ ایئر فورس کے حق میں ٹویٹ نہیں کرنا چاہئے تھا۔اداکارہ کو امن اور غیر جانبداری کا تعارف دینے کی ضرورت تھی۔ان کی طرف سے کیا گیاٹویٹ ایک یونیسیف کی برانڈ ایمبیسڈر ہونے کے ناطے غلط ہے اور وہ اس عہدے کی حق دار نہیں ہیں۔بتا دیں کہ پرینکا چوپڑہ کو دسمبر 2016 میں یونیسیف کا گڈول ایمبیسڈر بنایا گیا تھا ۔
 



Comments


Scroll to Top