National News

باجوہ کی کرسی کھسکتے دیکھ بوکھلائے عمران خان، وزیر قانون کو عہدے سے کیا برخاست

باجوہ کی کرسی کھسکتے دیکھ بوکھلائے عمران خان، وزیر قانون کو عہدے سے کیا برخاست

اسلام آباد: پاکستان کے فوجی سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی سروس توسیع پر  سپریم کورٹ کی جانب سے روک لگائے جانے کے بعد سیاسی اتھل پتھل کے حالات پیدا ہوگئے ہیں۔ اس معاملہ میں لاپرواہی برتنے پر وزیر قانون فروغ نسیم کو اپنے عہدہ سے استعفیٰ دینا پڑا ہے ۔
در اصل بادجوہ کی مدت کار میں توسیع کوسپریم کورٹ کی جانب سے  معطل کئے جانے سے بوکھلائے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی ناراضگی کا نزلہ پاکستان کے وزیرقانون پر گرا۔منگل کو کیبنٹ  کی میٹنگ میں عمران خان اپنے وزیر قانون پر جم کر برسے اور ان کا استعفیٰ لے لیا ۔  کابینہ کی ہنگامی میٹنگ کے بعد پاکستان کے ریلوے وزیر شیخ رشید، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور احتساب معاملات پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے ایک پریس کانفرنس میں وزیر قانون کے استعفے کی اطلاع دی۔ اکبر نے کہامیں آپ کو بتا رہا ہوں کہ فروغ نسیم نے رضاکارانہ طور پر استعفیٰ دیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے ان کا استعفیٰ قبول کر لیا ہے۔

PunjabKesari
پاکستان کے وزراء نے بھلے ہی وزیر قانون کے استعفیٰ کو عام بتانے کی کوشش کی ہو لیکن اس سلسلہ کی اطلاعات اس سے پہلے آئیں کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی سروس توسیع کو سپریم کورٹ کی طرف سے معطل کئے جانے پر عمران خان کی ناراضگی کا نزلہ ملک کے وزیر قانون پر گرا ہے۔ منگل کو کابینہ کے اجلاس میں عمران خان اپنے وزیر قانون پر جم کر برسے۔
جیو نیوز ارود نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ  عمران اس بات سے ناراض تھے کہ آخر اس معاملے میں وزارت قانون کیا کر رہا تھا ۔اس نے پہلے سبھی کارروائیاں مکمل کیوں نہیں کیں۔ میٹنگ میں کہا  گیا کہ  کیبنٹ کی میٹنگ کا جو ایجنڈا تھا ، اس پر بات ہونے کے بجائے  باجوہ کی مدت کار میں توسیع کو سپریم کورٹ کی جانب سے معطل کئے جانے کا  مدعا چھایا  رہا ۔ ذرائع نے کہا کہ   باجوہ کی مدت کار میں توسیع کے نوٹیفکیشن کو  روکے  جانے پر وزیر اعظم  عمران خان  بیحد غصے میں دکھے اور وہ قانون وزیر فروغ نسیم پر برس پڑے۔  

PunjabKesari
اکبر نے کہا کہ فروغ نسیم نے اس وجہ سے استعفیٰ دیا ہے کیونکہ وفاقی وزیر قانون ہونے کے سبب وہ منگل کو معاملہ میں عدالت میں اپنا موقف نہیں رکھ سکے۔ اکبر نے کہا کہ ایک بار جب یہ معاملہ ختم ہو جائے گا، تب نسیم ایک بار پھر وزارت قانون کا چارج سنبھال سکتے ہیں۔ یہ وزیر اعظم کا استحقاق ہے کہ وہ حالات کے حساب سے فیصلے لیں۔
 



Comments


Scroll to Top