Latest News

درانداز کی لاش لینے پہلی بار آیا پاکستان ،BSF کی گولی کا ہوا تھا شکار

درانداز کی لاش لینے پہلی بار آیا پاکستان ،BSF کی گولی کا ہوا تھا شکار

امرتسر : بارڈر پر جب بھی کوئی پاکستانی در انداز مارا جاتا ہے تو پاکستانی رینجرس اپنے شہری کی لاش لینے سے انکار کردیتے ہیں لیکن بدھ کی رات  بی ایس ایف کی گولی سے مارے جانے والے درانداز کے معاملے میں پاکستانی رینجرس نے پہلی بار لاش کو لینے کیلئے ہاں کہی ، لیکن جی آر پی اٹاری ریلوے سٹیشن کی پولیس لاش کا پوسٹ مارٹم ہی نہیں کروا سکی ہے ۔ 

PunjabKesari
جانکاری کے مطابق 19 سالہ پاکستانی شہری گلفراز پاکستان سے آنے والی سمجھوتہ ایکسپریس کے ریلوے ٹریک کے راستے سے ہندوستانی سرحد میں داخل ہونے کی کوشش کررہاتھا لیکن بی ایس ایف کی گولی سے مارا گیا ۔ گلفراز کو بی ایس ایف نے روکنے کی بھی وارننگ دی تھی لیکن وہ نہیں رکا ۔ جس سے بی ایس ایف کو گولی چلانی پڑی ۔ حالانکہ  گلفراز کے پاس  سے نہ تو کسی طرح کا کوئی ہتھیار ملا ہے اور نہ ہی کوئی ہیروئن یا دیگر قابل اعتراض چیز برآمد ہوئی ہے ۔ 

PunjabKesari
گلفراز کی موت کے بعد یہ راج بھی دفن ہوگیا کہ اس کو پاکستان نے دراندازی کے لئے بھیجا تھا یا پھر کسی دیگر وجہ سے ۔ بی ایس ایف امرتسر سیکٹر کی بات کریں تو کئی ماہ کے بعد کسی پاکستانی درانداز کو مارا گیا ہے ۔ بی ایس ایف کے افسروں کے مطابق بارڈر پر دھان کی فصل کی کٹائی اور جموں کشمیر ، پنجاب  میں دہشت گردانہ حملے ہونے کے الرٹ کے چلتے چپے - چپے پر پینی نظر رکھی جارہی ہے ۔ 
 



Comments


Scroll to Top