جموں: فوج کے اعلیٰ کمانڈر نے سرینگر میں منگل کے روز خفیہ اور سکیورٹی ایجنسیوں کے کور گروپ کی میٹنگ کی صدارت کی اور شمنی بھرے منصوبوں کو ناکام کرنے کیلئے اعلیٰ سطحی تیاری کی یقین دہانی کرائی۔ فوج نے کہا کہ شمالی کمان کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف، لیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ نے میٹنگ کی صدارت کی اور اس میٹنگ میں فوج، پولیس نیم فوجی اور خفیہ محکمہ کے سینئر افسر شامل ہوئے۔ اس دوران جنرل رنبیر سنگھ نے بتایا کہ پاکستان نے پچھلے کچھ دنوں سے ایل او سی کے پاس واقع کیمپوں میں دہشت گردوں کی تعداد بڑھانے کی کوششیں تیز کردیئے ہیں۔
جموں کشمیر کو خاص درجہ دینے والی دفعہ 370 کو ختم کرنے اور صوبے کو مرکزی حکومت کے تحت آنے والے دو صوبوں، جموں کشمیر اور لداخ میں بانٹنے کی تجویز پیش کرنے کے ایک دن بعد یہ میٹنگ کی گئی ہے۔ شمالی کمان نے اپنے آفیشیل ٹویٹر اکاؤنٹ پر کہا کہ شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ نے سرینگر میں خفیہ اور سکیورٹی ایجنسیوں کے کور گروپ کی میٹنگ کی صدارت کی اور کسی بھی طرح کے دشمن بھرے منصوبوں کو ناکام کرنے کیلئے اعلیٰ سطحی تیاری کی یقین دہانی کرائی۔