National News

پاکستان نے بھارت میں بنایا k2 حملے کا منصوبہ، خالصتانی دہشت گردوں کو آن لائن دے رہا ٹریننگ

پاکستان نے بھارت میں بنایا k2 حملے کا منصوبہ، خالصتانی دہشت گردوں کو آن لائن دے رہا ٹریننگ

اسلام آباد: پاکستان نے  بھارت میں دہشت گردانہ حملوں کا منصوبہ بنایا ہے اور انہیں انجام دینے کے لئے نیا خاکہ تیار کیا ہے۔ انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق پاکستان کی  خفیہ ایجنسی انٹر سروسز انٹیلی جنس  (آئی ایس آئی نے اسے  k2 (کشمیر - خالصتان  نیکسس )کا نام دیا ہے۔انٹیلی جنس انپٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر سرگرم پنجاب واقع  میں خالصتانی عناصر کو سرحد پار سے آن لائن ٹریننگ دی جا رہی ہے۔

PunjabKesari
ان میں دھماکہ خیز مواد بنانے کی معلومات، پلاننگ اور دہشت گردانہ حملوں کو انجام دینا شامل ہے۔ انپٹس سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ آئی ایس آئی  ایجنٹ دھماکہ خیز مواد بنانے کے ماڈیول کو فنڈنگ کر رہے ہیں۔ ذرائع نے  بتایا کہ تحریک کشمیر سے منسلک تنویر قادر حال میں سرگرم ہوئے پنجاب واقع  میں خالصتانی ماڈیول کو فنڈنگ کے لئے کام کر رہا ہے۔اس کا ناطہ علیحدگی پسند ایجنڈے ریفرینڈم2020  کو چلانے والے سکھ فار جسٹس  ( سی ایف جے )سے بھی بتایا جاتا ہے۔

PunjabKesari
انٹیلی جنس ذرائع نے بتایا کہ پنجاب واقع علیحدگی پسند عناصر کو پاکستانی خفیہ ایجنسی  آئی ایس آئی کی جانب سے  سرگرم کیا جانا باعث تشویش ہے اور اسے سنجیدگی سے لیا گیا ہے۔انٹیلی جنس رپورٹوںمیں اشارہ دیا گیا ہے کہ آسٹریلیا اور اٹلی میں موجود خالصتانی  عناصر پنجاب میں علیحدگی پسند سرگرمیوں کو تیز کرنے کی فراق میں ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top