جموں کشمیر سے دفعہ 370 ہٹانے کے مودی سرکار کے فیصلے کے بعد پاکستان بوکھلایا ہوا ہے اور الٹے سیدھے اقدامات اٹھا رہا ہے۔ خفیہ رپورٹ کے مطابق، پاکستان نے ریل - بس سروس روکنے اور ڈپلومیٹک تعلقات توڑنے کے بعد اب لداخ کے پاس اپنے اپنے لڑاکو طیاروں کی تعیناتی شروع کردی ہے۔ سنیچر کو اس نے تین سی 130- ٹرانسپورٹ ایئر کرافٹ یہاں بھیجے ۔ ان میں فائٹر ایئر کرافٹ کا سامان لگایا گیا ہے۔ جے ایف 17 فائٹر جیٹ بھی ایئر فیلڈ میں تعینات کیا جا سکتا ہے۔
بھارت سرکار کے ذرائع نے کہا کہ ہم پاکستان کی حرکتوں پر باریکی سے نظر رکھ رہے ہیں۔ خفیہ محکمہ نے ایئر فورس اور فوج کو طیاروں کی تعیناتی کے بارے میں الرٹ بھیجا ہے۔ سکردو پاکستان کا ایک فارورڈ آپریٹنگ بیس ہے۔ وہ اس کا استعمال بارڈر پر آرمی آپریشن کو سپورٹ کرنے کیلئے کرتا ہے۔ ذرائع کی مانیں تو پاکستان ایئر فورس یہاں مشق کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے طیاروں کو سکردو میں شفٹ کررہی ہے۔ پاکستان سی 130- ٹرانسپورٹ ایئر کرافٹ کا پرانا ورزن استعمال کرتا ہے۔ پاکستان نے اسے کافی وقت پہلے امریکہ سے خریدا تھا۔