نئی دہلی:اہم اپوزیشن جماعت کانگرس نے یس بنک معاملہ کی تفصیلی جانچ کراکر ذمہ داری طے کرنے کی آج مانگ کی اور کہاکہ حکومت کو یہ یقینی بنانا چاہئے کہ اکاؤنٹ ہولڈروں کو انکی ایک ایک پائی واپس ملے۔
سینئر کانگرسی لیڈر اور سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے یہاں کانگرس ہیڈکوارٹر میں نامہ نگاروں سے کہا کہ مارچ 2014میں یس بنک کا مجموعی بقایہ قرض 55,633کروڑ روپے تھا جو مودی حکومت کی پہلی مدت کار مارچ 2019تک بڑھ کر 2,41,499کروڑ روپے پر پہنچ گیا۔ اس دوران دیگر بنکوں کا بقایہ قرض اوسط 9فیصد کی سالانہ رفتار سے بڑھ رہا تھا جبکہ یس بنک کا بقایہ قرض 35فیصد سالانہ کی شرح سے بڑھا۔
انہوں نے کہاکہ بنکوں کی بیلنس شیٹ کی تفصیلات ریزرو بینک آف انڈیا اور وزارت خزانہ کے پاس بھی جاتی ہے۔ یہ حیرت کی بات ہے کہ اس کے باوجود نہ تو حکومت نے اور نہ ہی ریزرو بینک نے اس بات پر توجہ دی کہ یس بینک کا بقایہ قرض غیرمعمولی رفتار سے بڑھ رہا ہے۔ یہ میری سمجھ سے پرے ہے