Latest News

تہاڑ جیل میں بند چدمبرم کی بگڑی طبیعت، ایمز میں چل رہی جانچ

تہاڑ جیل میں بند چدمبرم کی بگڑی طبیعت، ایمز میں چل رہی جانچ

تہاڑ میں جیل میں بند کانگرس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر داخلہ پی چدمبرم کے پیٹ میں درد کی وجہ سے انہیں دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ (ایمز) میں میڈیکل جانچ کے لئے ریفر کیا گیا ہے۔حالانکہ ابھی تک چدمبرم کو بھرتی نہیں کیا گیا ہے۔
بتا دیں کہ چدمبرم نے آئی این ایکس میڈیا  معاملے میں تہاڑ جیل  میں بند ہیں۔ اس سے پہلے  دہلی کی راؤج ایونیو کورٹ نے ان کی عدالتی حراست  17 اکتوبر بڑھادی تھی ۔ بتایا جا رہا ہے کہ 74 سالہ چدمبرم نے  صحت ٹھیک نہیں رہنے کی وجہ سے  ضمانت عرضی دائر کی تھی، لیکن ہائی کورٹ نے یہ کہتے ہوئے ا ن کی عرضی کو مسترد کر دیا تھا کہ  وہ ایک باروسوخ اور پاور فل شخص ہیں جو گواہوں کو متاثر کر سکتے ہیں۔ 
 



Comments


Scroll to Top