National News

شرجیل امام کے بیان پر اویسی کا رد عمل، ہندوستان مرغے کی گردن نہیں جس کو کوئی بھی توڑ دے

شرجیل امام کے بیان پر اویسی کا رد عمل، ہندوستان مرغے کی گردن نہیں جس کو کوئی بھی توڑ دے

حیدرآباد: جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو)کے طالب علم شرجیل امام کے متنازعہ تبصرہ کو لے کرآل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین(اے آئی ایم آئی ایم)کے سربراہ اسد الدین اویسی نے سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اسد الدین اویسی نے کہا کہ ہندوستان کوئی مرغے کی گردن نہیں، جسے توڑا جا سکے۔ انہوں نے کہا، 'کوئی بھی ہندوستان کے کسی علاقے کو نہیں توڑ سکتا۔ یہ ملک ایک ہے۔ اسد الدین اویسی نے کہا، 'جو کوئی بھی اس طرح کی بات کر رہا ہے، میں اس سے متفق نہیں ہوں۔ میں اس طرح کی بیہودہ باتوں کی مذمت کرتا ہوں'۔ انہوں نے کہا کہ ایسے بیانات ناقابل برداشت ہیں۔

PunjabKesari
واضح رہے کہ جے این یو کے طالب علم شرجیل امام کا ایک ویڈیو سامنے آیا تھا، جس میں وہ آسام کو ہندوستان سے الگ کرنے کی بات کررہا ہے۔ ویڈیو میں شرجیل کہہ رہا ہے'آسام اور انڈیا کٹ کر الگ ہوجائے، تبھی وہ ہماری بات سنیں گے۔ آسام میں مسلمانوں کا کیا حال ہے، آپ کو پتہ ہے کیا؟ وہاں این آر سی نافذ ہوگیا ہے۔ مسلمان ڈٹینشن کیمپ میں ڈالے جارہے ہیں'۔  اس ویڈیو کو بی جے پی ترجمان سمبت پاترا نے بھی اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا تھا ۔

https://twitter.com/sambitswaraj/status/1220941534062960640?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1220941534062960640&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.punjabkesari.in%2Fnational%2Fnews%2Fjawaharlal-nehru-assam-bjp-sambit-patra-1116746
 شرجیل امام کے متنازعہ بیان کے بعد گھمسان مچ گیا ہے۔ اس معاملے میں شرجیل امام کے خلاف آسام اور اترپردیش کے علی گڑھ میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ علی گڑھ کے ایس ایس پی آکاش کلہاری نے کہا کہ شرجیل کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 124 اے، 153 اے اور 505 (2) کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ جلد ہی شرجیل کو گرفتار کیا جائیگا۔



Comments


Scroll to Top