Latest News

بھاجپا  رکن اسمبلی نے  اویسی کو بتایا غیر ملکی حملہ آور،ایودھیا پر فیصلہ دینے والے ججوں کو بھارت رتن دینے کا مطالبہ

بھاجپا  رکن اسمبلی نے  اویسی کو بتایا غیر ملکی حملہ آور،ایودھیا پر فیصلہ دینے والے ججوں کو بھارت رتن دینے کا مطالبہ

اپنے  متنازعہ  بیانات کی وجہ سے ہمیشہ  سرخیوں میںرہنے والے بی جے پی  کے ایم ایل اے سریندر سنگھ نے ایک بار پھر سے عجیب بیان دیا ہے۔ سریندر سنگھ نے حیدرآباد کے ایم پی اسدالدین اویسی کو 'غیر ملکی حملہ آور'بتایا ہے۔اویسی کو بابر کا محض ایک ونشج (نسل )بتاتے ہوئے کہا کہ ' بھارت کے آئین میں اویسی کو بھروسہ نہیں ہے ۔ایسے لوگوں کو ملک سے بغاوت کا مقدمہ درج کر کے جیل بھیج دینا چاہئے۔
ججوں کو بھارت رتن دینے کا مطالبہ
 سریندر سنگھ نے ایودھیا معاملے پر فیصلہ دینے والے ججوں کو بھارت رتن دینے کا مطالبہ کر ڈالا۔بتا دیں کہ رام مندر  اور بابری مسجدتنازعہ پر سپریم کورٹ کے پانچ ججوں نے فیصلہ سنایا۔جس  میںسپریم کورٹ کے چیف جسٹس رنجن گوگوئی، جسٹس   شرد بوبڑے، جسٹس اشوک بھوشن، جسٹس عبد النذیر، جسٹس ڈی وائی  چندر چوڑچور شامل ہیں۔
مودی سے ٹیوشن پڑھ لیں اپوزیشن 
 سریندر سنگھ نے اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈروں کو مودی سے ٹیوشن پڑھنے کی صلاح  دے ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی  کلچر گرہن کرنے کے لئے مودی سے ٹیوشن پڑھ لیں۔
اس دن بھارت دنیا کا سب سے طاقتور ملک بن جائے گا 
ممبر اسمبلی سریندر سنگھ  یہی نہیں رکے۔انہوں نے مزید کہا کہ جس دن ہندو مسجد میں جاکر دعا کرنے لگے گا اور مسلمان ہنومان جی کے مندر میں جاکر ہنومان جی  کی جے بولنے لگے گا، اس دن بھارت دنیا کا سب سے طاقتور ملک بن جائے گا۔
 



Comments


Scroll to Top