Latest News

بھاجپا لیڈر سے دھمکی ملنے کے بعد اویسی نے کہا - میرا قتل کروانا چاہتی ہے آر ایس ایس

بھاجپا  لیڈر سے دھمکی ملنے کے بعد اویسی نے کہا -   میرا قتل کروانا چاہتی ہے آر ایس ایس

نئی دہلی : تیلنگانہ کے نظام آباد سے   بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)رکن پارلیمنٹ دھرم پوری اروند کی طرف سے کرین سے الٹا لٹکانے اور داڑھی کاٹنے کی دھمکی ملنے کے بعد  آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین ( اے آئی ایم آئی ایم) کے صدر  اسد الدین اویسی نے الزام لگایا ہے کہ آر ایس ایس ان کا قتل کروانا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ 'لیکن میں ڈرتا نہیں ہوں، میں شہر میں  نڈر اور بے خوف گھومتا ہوں، تاریخ میں بتا دیتا ہوں، آؤ اور مجھے گولی مار دو'۔
بتا دیں کہ تیلنگانہ کے بھاجپا  رکن پارلیمنٹ  دھرم پوری اروند نے ہفتہ کو اویسی کو دھمکی دی تھی۔انہوں نے کہا تھا کہ میں آپ کو ( اسدالدین اویسی کو) اتناہ دیتاہوں کہ  میں آپ کو کرین سے  الٹا لٹکا دوں گا اور آپ کی داڑھی کاٹ دوں گا ۔ اس سے پہلے بھی اروند دھرم پوری نے  سی اے اے  کی مخالفت کرنے کی وجہ سے  اویسی پر نشانہ لگایا تھا ۔

 



Comments


Scroll to Top