National News

اویسی کا این پی آر - این سی آر پر امت شاہ کو جواب، کہا- ملک کو گمراہ کیوں کر رہے ہو

اویسی کا این پی آر - این سی آر پر امت شاہ کو جواب، کہا- ملک کو گمراہ کیوں کر رہے ہو

نئی دہلی: حیدر آباد سے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے قومی آبادی رجسٹر ( این پی آر) اور نیشنل رجسٹر آف سٹیزنز( این آر سی) پر  مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے بیان کا کرارا جواب دیا ہے۔ اویسی نے این پی آر کی مخالفت کرتے ہوئے نیوز ایجنسی اے این آئی سے کہا   کہ 'وزیر داخلہ ملک کو گمراہ کیوں کر رہے ہیں؟ پارلیمنٹ میں انہوں نے کہا تھا کہ اویسی جی این آر سی پورے ملک میں نافذ ہو گا۔ امت شاہ صاحب، جب تک سورج پورب سے طلوع ہوتا رہے گا  ہم سچ کہتے رہیں گے۔ این پی آر، این آر سی کی طرف پہلا قدم ہے۔

https://twitter.com/ANI/status/1209564935178444800?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1209564935178444800&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.news18.com%2Fnews%2Fnation%2Fsouth-india-aimim-chief-asaduddin-owaisi-attacks-amit-shah-asks-why-he-is-misleading-the-nation-na-287844.html
بتا دیں کہ اویسی نے کہا تھا کہ یہ این آر سی کا ہی دوسرا نام ہے۔ اویسی کے اس بیان پر وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ اگر ہم کہیں گے کہ سورج پورب میں اگتا ہے تو وہ کہیں گے کہ نہیں... نہیں یہ مغرب میں ہوتا ہے۔ یہ ان کا موقف ہوتا ہے اور اس پر مجھے کوئی تعجب نہیں ہے۔ پھر بھی میں انہیں بھروسہ دلاتا ہوں کہ اس کا این آر سی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، یہ بہت الگ طرح کا عمل ہے۔

https://twitter.com/ANI/status/1209469876466679808?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1209564935178444800&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.news18.com%2Fnews%2Fnation%2Fsouth-india-aimim-chief-asaduddin-owaisi-attacks-amit-shah-asks-why-he-is-misleading-the-nation-na-287844.html
اویسی نے اس سے پہلے کہا تھا کہ این پی آر ہندوستانی شہریوں کے قومی رجسٹر کی طرف پہلا قدم ہے جو ملک گیر سطح پر این آر سی کا ہی دوسرا نام ہے۔ این پی آر اور این آر سی کے درمیان تعلق کو سمجھنا اہم ہے۔



Comments


Scroll to Top