Latest News

چین میں کورونا وائرس سے مزید 98 لوگوں کی موت، مرنے والوں کی کل تعداد 1868 ہوئی

چین میں کورونا وائرس سے مزید 98 لوگوں کی موت، مرنے والوں کی کل تعداد 1868 ہوئی

بیجنگ : چین میں مہلک  کورونا وائرس سے 98 اور لوگوں کی موت ہو جانے سے  مرنے والوں کی تعداد منگل کو1868 ہو گئی اور ابھی تک اس کے کل72436 مقدمات کی تصدیق ہو چکی ہے۔ قومی صحت کمیشن(این ایچ سی )نے بتایا کہ جن 98 لوگوں کی جان گئی ان میں سے 93  ہوبئی   میں جبکہ تین ہینان  اور ایک ایک ہیبئی اور ہنان میں مارے گئے۔ ہوبئی میں اس کے 1807 نئے کیس سامنے آئے ہیں، جس کے ساتھ ہی صوبے میں اس متاثرہ لوگوں کی تعداد59989  ہو گئی۔باقی چین میں اس  کے کل 1432 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔
کمیشن نے بتایا کہ1097 مریض کافی سنگین ہے اور 11741 مریضوں کی حالت نازک بنی ہے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی  'ژنہوا'نے بتایا کہ ہوبئی صوبے میں ہسپتال میں داخل41957 مریضوں میں سے 9117  کی حالت سنگین  ہے ۔اور1853 کی حالت بہت زیادہ  نازک بنی ہے ۔چین میں اب تک کل12552 لوگوں کو علاج کے بعد ہسپتال سے چھٹی دی جا چکی ہے۔ ہانگ کانگ میں پیر تک اس  کے 60 مقدمات کی تصدیق ہو گئی تھی، جہاں اس سے ایک شخص کی جان جا چکی ہے۔ وہیں مکا ؤمیں 10 اور تائیوان میں اس سے ایک شخص کی جان جانے سمیت 22 کیس ابھی تک سامنے آئے ہیں۔  کوررونا وائرس سے مقابلے کی کوششوں میں عالمی ماہر بھی شامل ہو گئے ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top