National News

سی اے اے کی مخالفت کرنا کسی بھی طرح درست نہیں ہے : کیلاش کھیر

سی اے اے کی مخالفت کرنا کسی بھی طرح درست نہیں ہے : کیلاش کھیر

غازی آباد:مشہور گلوکار کیلاش کھیر نے شہریت ترمیمی قانون کی حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ سی اے اے کی مخالفت کرنا ٹھیک نہیں ہے۔ سی اے اے قانون کا مقصد کسی مذہب کے لوگوں کو نقصان پہنچانا نہیں ہے۔ بھارت ایک وفاقی ملک ہے اور یہاں تمام مذاہب کو عزت حاصل ہے ۔
بتا دیں کہ بنیادی طور پر میرٹھ میں پیدا ہوئے کیلاش کھیر راج نگر ایکسٹینشن میں ایک نجی پروگرام میں پہنچے تھے۔ جہاں انہوں نے کہا کہ تمام مذاہب انسانیت کا سبق پڑھاتے ہیں۔ پریشان حال کی مدد کرنا ہر مذہب سکھاتا ہے ایسے میں اگر پریشان خال  لوگوں کی مدد کے لئے قانون بنا ہے تو اس کا استقبال ہونا چاہئے۔ اسی  لئے کسی بھی سطح پر سی اے اے کی مخالفت کرنا درست نہیں ہے۔

 



Comments


Scroll to Top