National News

پیاز کی قیمت 120 روپے کلو  کے پار، سستا کرنے کے لئے حکومت دے گی300 کروڑ روپے

پیاز کی قیمت 120 روپے کلو  کے پار، سستا کرنے کے لئے حکومت دے گی300 کروڑ روپے

نئی دہلی :مرکزی حکومت کی جانب سے مسلسل اٹھائے جا رہے اقدامات کے باوجود پیازکی قیمت تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ملک کے کئی حصوں میں اب پیازکے دام 120 روپے فی کلو گرام کے پار پہنچ گئے ہیں۔ سی این بی سی آواز کو ذرائع سے ملی معلومات کے مطابق، حکومت قیمتوں کو روکنے کے لئے ایم ایم ٹی سی کو 300 کروڑ روپے دینے جا رہی ہے۔اس رقم سے سرکاری کمپنی ایم ایم ٹی سی  بیرون ملک سے پیاز خریدے گی۔آپ کو بتا دیں پیاز کی تقریباً 50 فیصد فصل برباد ہو گئی ہے۔گزشتہ سال خریف کی پیاز پیداوار قریب 62 لاکھ ٹن تھی،جو اس سال گھٹ کر 34 لاکھ ٹن رہ گئی ہے۔

PunjabKesari
- صارفین امور کے وزیر رام ولاس پاسوان نے کہا ہے کہ پیاز کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو لے کر بہت جلد ہی وزیر داخلہ امت شاہ کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ اس کے پہلے ایک بار ملاقات ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ کی صدارت میں پانچ وزراء کی کمیٹی بنی تھی، جس کی دوسری میٹنگ جلد ہوگی۔  جمعہ کو کئی میڈیا رپورٹیں میں کہا گیا ہے کہ قومی راجدھانی دہلی میں پیاز سیب سے دوگنے دام میں فروخت ہو رہی ہے۔

PunjabKesari
ایک طرف جہاں سیب 60 سے 80 روپے فی کلو گرام کے حساب  سے بک رہا ہے وہیں، پیاز 100  سے 120 روپے فی کلو گرام کی قیمت   سے  فروخت ہورہی ہے ۔جمعہ کو ہی پیاز کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے بعد ریستوران سے لے کر ہوٹل تک لوگوں کو مزید رقم چکانی پڑ رہی ہے۔اس رپورٹ میں ریستوران مالکان کے حوالے سے لکھا گیا ہے کہ پیاز کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے ان کے لئے بزنس چلانا مشکل ہو گیا ہے۔پریشان ہوکر وہ بڑھتی ہوئی قیمتوں کا بوجھ صارگاہکوں پر ڈال رہے ہیں۔



Comments


Scroll to Top