نیشنل ڈیسک : پیاز کی بڑھتی قیمتوں نے عام آدمی کی کمر توڑ دی ہے ۔ گھر کی رسوئی ہی نہیں بلکہ پیاز ہوٹل اور ریسٹورینٹ سے بھی غائب ہوتا دکھائی دے رہاہے ۔ جہاں ایک جانب یہ لوگوں کی جیب ڈھیلی کررہا ہے تو وہیں دوسری جانب پیاز کے چلتے ہی ایک انسان راتوں رات کروڑ پتی بن گیا ۔
کرناٹک کے چتر دُرگ ضلع کے رہنے والے ملکارجن نے 15 لاکھ روپے کا قرض لے کر پیاز کی کھیتی کی ۔ وہ 2004 سے پیاز کی پیدواری کررہے ہیں اور گذشتہ سال انہیں 5 لاکھ کا منافع ہوا تھا ۔ اس بار بھی انہیں 5-10 لاکھ روپے کا فائدہ ہونے کی امید تھی لیکن انہیں کیا پتہ تھا کہ ان کی قسمت پلٹ جائے گی اور وہ کروڑ پتی بن جائیں گے ۔
دراصل اس سال اکتوبر مہینے تک پیاز کی قیمتیں کم تھی، جس کی وجہ سے ملکارجن کافی فکر مند تھے ۔ حالانکہ نومبر کے پہلے ہفتے میں پیاز کی قیمتیں 7000 روپے فی کوئنٹل ہوگئیں ۔ اس کے کچھ ہی دیر بعد پیاز کی قیمتیں 12000 روپے فی کوئنٹل ہوگئیں ۔ ایسے میں ملکارجن نے 240 ٹن پیاز (لگ بھگ 20 ٹرک ) کی بمپر فصل پیدا کی ، جس سے انہیں خوب منافع ہوا ۔
ملکارجن زراعت کے شعبے میں ایک سیلی برٹری کی طرح ہوگئے ہیں اور لوگوں کیلئے ایک مثال بن گیا ہے ۔ ملکارجن نے کہا کہ میں نے اپنا قرض ادا کردیا ہے ۔ اب میں ایک بہترین گھر بنانے کی سکیم بنا رہا ہوں ۔ اس کے ساتھ ہی کھیتی کی وسعت کیلئے مزید زمین خریدنا چاہتا ہوں ۔