Latest News

اٹاری بارڈر پر ایک اور پاکستانی ڈرون سمیت ایک شخص گرفتار ، تلاشی مہم جاری

اٹاری بارڈر پر ایک اور پاکستانی ڈرون سمیت ایک شخص گرفتار ، تلاشی مہم جاری

امرتسر : خالصتان زندہ آباد فورس کے گرفتار کئے گئے 4 دہشت گردوں کے خلاصے کے بعد پنجاب پولیس نے اٹاری بارڈر  سے ڈرون برآمد کیا ہے ۔ جانکاری کے مطابق دہشت گردوں نے سرحد پار سے ہتھیار لانے کیلئے اس طرح کے 4 مزید ڈرون چھپا رکھے ہیں ۔ 

PunjabKesari

Demo PIC
جمعہ کو پولیس نے اٹاری کے نزدیک مارواہا گاؤں میں تلاشی مہم چلائی اور ایک شخص سے چائنہ میڈ ڈرون برآمد کیا ہے ۔ یہ ڈرون صحیح سلامت ہے یا نہیں اس بار کا بھی پولیس نے خلاصہ نہیں کیا ہے ۔  ترنتارن بلاسٹ کے بعد گرفتار 4 دہشت گردوں نے پولیس ریمانڈ میں اس بات کا خلاصہ کیا ہے کہ انہوں نے سرحد پار سے ہتھیار لانے کیلئے سرحد کے آس پاس 4 ڈرون چھپا رکھے ہیں ۔ اس کے علاوہ ایک ڈرون کے ٹکڑے ٹکڑے کر نہر میں بہا دیا تھا ۔ جس کی تلاش گذشتہ جمعرات کو پولیس غوطہ خوروں کے ذریعے نہر میں کرتی رہی ۔ اٹاری بارڈر کے پاس ابھی بھی تلاشی مہم جاری ہے ۔ پولیس ابھی کسی بات کا خلاصہ نہیں کررہی ہے ۔ افسروں کا کہنا ہے کہ تلاشی مہم پورا ہونے کے بعد ہی وہ کسی نتیجے پر پہنچ پائیں گے ۔ 



Comments


Scroll to Top