Latest News

یوم پیدائش پر خاص: اس ادکار کو سکول میں ہی ہوگیا تھا  پیار، 11 سال کے افیئر کے بعد 24 کی عمر میں ہوئی شادی

یوم پیدائش پر خاص: اس ادکار کو سکول میں ہی ہوگیا تھا  پیار، 11 سال کے افیئر کے بعد 24 کی عمر میں ہوئی شادی

بالی وڈ ٹیم : آیوشمان کھورانہ کو فلم انڈسٹری میں لگ بھگ 7 سال ہو گئے ہیں ۔ ان کے نام بہترین اداکاری کیلئے نیشنل ایوارڈ کے ساتھ کئی ہٹ فلمیں بھی ہیں ۔ آج کا 35 واں یوم پیدائش ہے ۔ ان کی پیدائش چنڈی گڑھ میں ہوئی تھی اور ابتدائی تعلیم بھی وہیں سے حاصل کی تھی ۔ ان کے یوم پیدائش پر آج ہم آپ کو ان کی Love Story کے بارے میں بتائیں گے ۔ 

PunjabKesari
اداکار آیوشمان کھورانہ نے ہمیں بڑے پردے پر خوب ساری لو سٹوری فلمیں دی ہیں ۔ لیکن ان کے اور اہلیہ طاہرہ کشیپ کی ریئل لو سٹوری بھی کسی فلمی لو سٹوری جیسی ہی ہے ۔ 
آیوشمان ایک ریئلٹی شو فاتح ، فارمر ویڈیو جاکی ، گلوکار ، اداکار اور ایک رائٹر بھی ہیں ۔ ظاہر ہے آیوشمان اور طاہرہ دونوں کے پاس کئی طرح ٹیلنٹ ہیں اور ایک ایسی انڈسٹری میں ہیں ، جہاں ہمیں بریک اپ کی خبریں سامنے آتی رہتی ہیں ۔ ایسے میں یہ دونوں سب کے لئے ایک مثال ہیں ۔ 

2011 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے اس جوڑے کے 2 خوبصورت بچے بھی ہیں ۔ آیوشمان اور طاہرہ کے علاوہ ان کے پریوار میں بیٹا وراج ویر اور بیٹی وروشکا ہیں لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ جوڑا ایک دوسرے کو اپنے سکولی وقت سے جانتا ہے ؟ 

PunjabKesari

انڈیا ٹوڈے میں طاہرہ کے ذریعے لکھے ایک لام میں بتایا گیا ہے کہ یہ جوڑا پہلی بار چنڈی گڑھ میں اپنے بارہویں جماعت میں فزکس کے ٹیوشن میں ملے تھے ۔ 
انہوں نے کہا کہ میں پرانے دنوں میں واپس نہیں جانا چاہتی لیکن چنڈی گڑھ کا ایک الگ ہی تجربہ تھا ۔ ہم دونوں ہی بیحد شرمیلے تھے ۔ جب ہم 12 ویں جماعت میں تھے ، تب ہم دونوں ایک ہی فزکس کلاس میں شامل ہوئے تھے ۔ یہ لگ بھگ 60 طلباء کا ایک بیچ تھا اور جب میں پہلی بار آیوشمان سے ملی تو مجھے لگا اس کا نام ابھیشیک ہے ۔  طاہرہ لڑکوں کے درمیان پاپولر تھی ، لیکن سبھی کی اکٹریشن کے باوجود بھی ان کی نظر آیوشمان پر لگی ہوئی تھی ۔ مجھے اور میری دوست دونوں کو آیوشمان پر کرش تھا ، لیکن پورے سال انہیں اگنور کیا ، بعد میں پتہ چلا کہ ان کو بھی مجھ پر کرش تھا ۔ 

PunjabKesari
ایک انٹر ویو کے دوران آیوشمان نے بتایا کہ وہ طاہرہ کے بارے میں جان کر بیحد حیران تھے ! جب مجھے پتہ چلا کہ ان کا مجھ پر کرش ہے تو مجھے یقین نہیں ہورہا تھا ۔ وہ کلاس میں سب سے خوبصورت تھی اور میں اس کے آس پاس بھی نہیں تھا ۔ اس لئے جب کسی نے مجھے بتایا کہ طاہرہ کا مجھ پر کرش ہے تو میں ساتویں آسمان پر تھا ۔ ایسی لڑکی جو ہر لڑکے کا کرش تھی ، اس کا مجھ پر کرش تھا تو مجھے تو یقین ہی نہیں ہورہا تھا ۔ میں بہت زیادہ خوش تھا ۔ 

PunjabKesari
طاہرہ نے بتایا کہ ایک دن میرے والد نے ہم سے کہا کہ ہمین ڈنر  کیلئے ان کے دوست کے گھر جانا ہے ، جو ایک ایسٹرولاجر ہیں ۔ میں نے جلدی سے اپنی دوست کو فون کیا اور اور اسے ڈنر کے بارے میں بتایا۔ ہم نے پلان بنایا کہ ہم دونوں پاپا کے ایسٹرولاجر دوست سے ملیں گے اور انے اپنے امتحانات کے بارے میں پوچھیں گے ۔ جب رات کے کھانے پر پہنچے تو وہاں آیوشمان سے ملے ، جو میرے پاپا کے دوست کا بیٹا تھا ۔ اس لئے ہمیں ملانے کیلئے ہم آج تک اپنے والدین کو بھی کریڈٹ دیتے ہیں ۔ آیوشمان کا میوزک بھی انہیں قریب لانے میں بہت مدد گار بنا ۔ 



Comments


Scroll to Top