Latest News

گورنر سے ملاقات کے بعد بولے عمر عبداللہ، 35 اے سے کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں ہوگی، لوگوں میں محض افواہ

گورنر سے ملاقات کے بعد بولے عمر عبداللہ، 35 اے سے کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں ہوگی، لوگوں میں محض افواہ

نیشنل کانفرنس کے  لیڈر عمر عبداللہ نے کہا کہ ہم پارلیمنٹ میں حکومت ہند سے سننا چاہتے ہیں کہ وہ جموں و کشمیر کے بارے میں کیا سوچتے ہیں۔ہماری پہلے بھی وزیر اعظم نریندر مودی سے اس مسئلے کو لے کر ملاقات ہوئی تھی۔وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا تھا کہ 35-اے ہٹانے کا ہمارا کوئی ارادہ نہیں ہے، لیکن اب اچانک شردھالوؤں کو یہاں  سے واپس بھیجا جا رہا ہے۔ہم چاہتے ہیں کہ پیر کے روز ایوان کا آغاز ہوتے ہی حکومت اس پر اپنا موقف واضح کرے ۔عمر عبداللہ نے کہا کہ انہوں نے اپنی پارٹی کے سینئر رہنماؤں کے ساتھ گورنر سے ملاقات کی۔امرناتھ یاترا ملتوی پر انہوں نے تشویش ظاہر اور گورنر کے سامنے اس مسئلے کو رکھا۔انہوں نے بتایا کہ گورنر نے یقین دہانی کرائی ہے کہ جموں و کشمیر میں کچھ  بڑا ہونے کی خبر صرف افواہ ہے۔کچھ ہونے نہیں جا رہا ہے۔ عمر عبداللہ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ آرٹیکل 35-اے سے کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں کی جائے گی۔
 



Comments


Scroll to Top