Latest News

کورٹ میں سرینڈر   کرنے کے بعد جیل بھیجے گئے سابق ایم پی اوما کانت ،جانیں پورا معاملہ

کورٹ میں سرینڈر   کرنے کے بعد جیل بھیجے گئے سابق ایم پی اوما کانت ،جانیں پورا معاملہ

پریاگ راج:مچھلی شہر کے سابق ایم پی اوماکانت یادو نے گورووار کو ایم پی ،ایم ایل اے سپیشل کورٹ میں سرینڈر کر لیا۔ ان کے اوپر الزام ہے کہ جونپور کے شاہ گنج ریلوے سٹیشن پر سپاہی اجے سنگھ کا گولی مار کر قتل  کیا تھا ۔کورٹ نے ان کا بیا ن درج کرنے کے بعد  عدالتی حراست میں نینی سینٹرل جیل بھیج دیا ۔ اس معاملے میں اگلی سماعت  مارچ کو ہوگی ۔
بتا دیں کہ سابق  ایم پی اوما کانت  یادو اپنے ایڈووکیٹ کے ساتھ جج ڈاکٹر بال ،کند کی کورٹ می ں حاضر ہوئے۔سابق ایم پی کے ایڈووکیٹ  نے بتا یا کہ 29فروری 2020کو ان کا بیان درج کرنے کے لئے پتراولی میں تاریخ طے  تھی ۔ وہ عدالت میں موجود بھی  تھے ۔ لیکن ہائی بلڈ پرشر اور کڈنی میں انفیکشن اور سینے میں درد ہونے کی وجہ  سے ڈاکٹر کو دکھانے چلے  گئے۔ ان کے ایڈووکیٹ کی طرف سے  زیر التوا  درخواست دی تھی ،جسے کورٹ نے خارج کر  کے غیر ضمانتی وارنٹ جاری کر دیا ۔ اس لئے اس کے خلاف جاری غیر ضمانتی وارنٹ منسوخ  کردیئے جائے اور آگے کی کارروائی کی جائے۔
سینئر پراسیکیوٹنگ آفیسر جے گووند نائب اور خصوصی سرکاری وکیل وویک کمار سنگھ نے اس کی مخالفت کی اور کہا کہ غیر حاضر ی کی وجہ سے معاملہ پینڈنگ رہا  ہے۔ عدالت نے دونوں  کی دلیلیں سننے کے بعد یہ کہاکہ اوماکانت یادو بار بار غیر حاضر رہ کر  اس مقدمے کو لمبا کر رہے ہیں ۔اس لئے التوا کی درخواست  منسوخ کی جاتی ہے اور ملزم کو جیل بھیجا جائے گا ۔ غور طلب ہے کہ جونپور کے شاہ گنج  جی آر پی تھانے میں ملزم چوکی کے سپاہی رگھو ناتھ سنگھ نے مقدمہ درج کرایاتھا کہ چار فروری  کو پلیٹ فارم پر دو اشخاص کے درمیان  ہوئے جھگڑے  کے بعد دونوں پارٹیوں کو پولیس چوکی میںپولیس کی طرف سے بلا یا گیا۔ملزمان نے اصلاح سے لیس ہو کر پولیس چوکی پر اندھادھند  فائرنگ کی ۔دن میں 2:30 بجے واقع اس حادثے میں پلیٹ فارم پر موجود کانسٹیبل  اجے سنگھ کی موت ہو گئی  اور کئی کانسٹیبل ،ریلوے ملازمین زخمی ہو گئے۔ پولیس نے جانچ کے دوران اوماکانت  یادو، رام کمار یادو ، سبجیت پال ، دھرم راج ،  مہیندر پال  ورما ، صوبیدار اور بچو لال کو ملزم قرار دیاتھا۔
 



Comments


Scroll to Top