ٹوکیو :جرمن تیراک فلورین ویل بروک نے جمعرات کو ٹوکیو اولمپک گیمز میں مردوں کی میراتھن تیراکی میں 1: 48: 33.7 سیکنڈ کے وقت کے ساتھ طلائی تمغہ جیتا۔ ویل بروک نے اولمپک گیمز میں اپنا دوسرا تمغہ حاصل کرنے کے لیے 10 کلومیٹر کی دوڑ میں بیشتر اوقات آگے رہے اور بالآخر سونے کا تمغہ جیتا۔ہنگری کے کرسٹوف راسووسکی نے چاندی کا تمغہ جیتا ، جبکہ تیسری پوزیشن پر اٹلی کے گریگوریو پالٹریینئیری نے کانسہ کا تمغہ جیتا۔