National News

جے این یو تشدد کے معاملے میں احمد آباد میں کانگرس اور بی جے پی کی طلباء  اکائیوں کے درمیان تصادم

جے این یو تشدد کے معاملے میں احمد آباد میں کانگرس اور بی جے پی کی طلباء  اکائیوں کے درمیان تصادم

احمد آباد:جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں پیش آئے پر تشدد واقعہ کی مخالفت میں یہاں احتجاجی مظاہرہ کر رہی کانگرس کی طلباء اکائی این ایس یو آئی اور بی جے پی کی طلباء اکائی اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی)کے کارکن آپس میں متصادم ہو گئے ۔

PunjabKesari
 این ایس یو آئی کے کارکن جب پہلے سے طے شدہ پروگرام کے مطابق شہر کے پالڑی میں واقع پریشد کے دفتر کی گھیرا بندی کر کے احتجاج کے لئے جا رہے تھے تب ہی دونوں فریق آپس میں متصادم ہو گئے ۔ موقع پر پہلے سے ہی پولیس تعینات تھی ، اس کے باوجوداس دوران پتھر بازی بھی ہوئی ۔ طلباء نے لاٹھی ڈنڈوں سے بھی ایک دوسرے پر حملہ کیا۔ بی جے پی کے یو تھ ونگ کے صدر رتوج پٹیل نے کہا کہ دونوں فریقوں میں لڑائی جھگڑا ہو ا ہے اور وہ تشدد کی حمایت نہیں کرتے ۔ 

PunjabKesari
ادھر پریشد کے کارکنوں نے الزام عائد کیا کہ این ایس یو آئی کے لوگ چھری اور ڈنڈے لے کر مظاہرہ کرنے آئے تھے ۔ اس دوران این ایس یو آئی کے ایک کارکن نے بتایا کہ جب وہ احتجاج کرنے جا رہے تھے تب ہی انہیں پریشد کے لوگوں نے بھگا دیا ۔ پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ اب تک کسی کے زخمی ہونے یا پکڑ نے کی اطلاع نہیں ہے ۔ 
 



Comments


Scroll to Top