Latest News

دہلی تشدد:  اجیت ڈوبھال نے  متاثرہ علاقوں  کا کیا دورہ، لوگوں کو سمجھایا - سب کو مل کر رہنا ہے

دہلی تشدد:  اجیت ڈوبھال نے  متاثرہ علاقوں  کا کیا دورہ، لوگوں کو سمجھایا - سب کو مل کر رہنا ہے

نیشنل ڈیسک:قومی دارالحکومت دہلی تشدد کی آگ میں جھلس رہی ہے۔شہریت ترمیمی قانون( سی اے اے )کو لے کر شروع ہوئے احتجاج نے دہلی میں تشدد کی  شکل اختیار کر لی تھی ، جس میں  اب تک قریب 22 لوگ جان گنوا چکے ہیں۔ وہیں قومی سلامتی کے مشیر  ( این ایس اے)اجیت ڈوبھال کو تشدد روکنے کی ذمہ داری دی گئی ہے، جس کے بعد ڈوبھال ایک بار پھر نارتھ ایسٹ دہلی کے سیلم پور علاقے میں ڈی سی پی  آفس پہنچے۔

https://twitter.com/ANI/status/1232627647265615872?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1232627647265615872&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.punjabkesari.in%2Fnational%2Fnews%2Fnsa-doval-in-the-streets-of-violence-hit-areas-1129825
اجیت ڈوبھال نے آج سیلم پور علاقے میں ڈپٹی کمشنر آفس جانے کے بعد متاثرہ علاقوں علاقوں کا دورہ کیا۔ آج ڈوبھال نے موجپور، جعفرآباد، گھونڈہ  کا دورہ کیا۔ وہیں اس سے پہلے بھی جعفرآباد، سیلم پور سمیت  شمال مشرقی دہلی کے کئی علاقوں کا ڈوبھال دورہ کر چکے  ہیں۔ آج تشدد سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد این ایس اے اجیت ڈوبھال نے کہا ہے کہ پولیس مستعدی سے کام کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ  صورتحال مکمل طور پر کنٹرول میں ہے ،لوگ مطمئن ہیں۔ مجھے قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں پر اعتماد ہے۔ پولیس اپنا کام کر رہی ہے۔
اس دوران ڈوبھال نے مقامی لوگوں سے ملاقات کر ان سے بات چیت بھی کی۔ لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈوبھال نے کہا کہ  محبت کا احساس بنا  ئے رکھیں،ہمارا ایک ملک ہے ،ہم سب کو مل کر رہنا ہے، ملک کو مل کر آگے بڑھانا ہے۔

https://twitter.com/ANI/status/1232630856247848960?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1232630856247848960&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.punjabkesari.in%2Fnational%2Fnews%2Fnsa-doval-in-the-streets-of-violence-hit-areas-1129825
ذرائع کے مطابق این ایس اے اجیت ڈوبھال آج وزیر اعظم نریندر مودی اور کابینہ کو حالات کی تفصیلات دیں گے۔وہیں این ایس اے نے صاف کر دیا ہے کہ قومی دارالحکومت میں افراتفری برداشت نہیں کی جائے گی۔ کافی تعداد میں پولیس فورس اور نیم فوجی دستوں کو تعینات کیا گیا ہے۔ صورت حال کو کنٹرول میں لانے کے لئے پولیس کو فری ہینڈ دیا گیا ہے۔
اس سے پہلے بھی اجیت ڈوبھال رات کو سیلم پور گئے تھے۔اجیت ڈوبھال نے سیلم پور علاقے میں موجودہ حالات کے بارے میں پولیس سے معلومات حاصل کی تھی۔پولیس افسران کے ساتھ اس ملاقات میں ڈوبھال نے حالات کا جائزہ لیا۔ ان کے ساتھ پولیس کمشنر، متحدہ سی پی، ڈپٹی کمشنر سمیت کئی سینئر افسران موجود تھے۔



Comments


Scroll to Top