Latest News

این پی آر اور این آر سی ایک ہی سکے کے دو پہلو : اسد الدین اویسی

این پی آر اور این آر سی ایک ہی سکے کے دو پہلو : اسد الدین اویسی

حیدرآباد : اے آئی ایم آئی ایم صدر اسدالدین اویسی نے کہا کہ این پی آر ( نیشنل پاپولیشن رجسٹر ) اور این آر سی ( نیشنل رجسٹر آف سٹیزن) ایک ہی سکے کے دو پہلو ہیں ۔ اویسی کے اس دعوے سے ایک دن پہلے ہی مرکزی وزیر  جی کشن ریڈی نے واضح کیا تھا کہ ان دونوں میں کوئی تعلق نہیں ہے ۔ 

PunjabKesari
اویسی نے دعویٰ کیا کہ ،' وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ این پی آر اور این آر سی کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے ۔ میں آپ کو بتا رہا ہوں کہ این پی آر اور این آر سی ایک ہی سکے کے دو پہلو ہیں ۔ این پی آر اور این آر کے قوانین ایک جیسے ہی ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ قانون شہریت ترمیمی قانون ، 1955 کے مطابق بنائے گئے ہیں ۔  جس میں این پی آر اور این آر سی کا ذکر ہے ۔ اگر ملک میں این پی آر ہوگا تو این آر سی بھی ہوگا ۔ وہ تنازعات میں گھرے شہریت ترمیمی قانون ، این آر سی اور این پی آر کے خلاف جاری اپنی مہم کے تحت جمعہ کے روز رات نظام آباد میں احتجاجی مظاہرے کو خطاب کررہے تھے ۔ 
اویسی نے بھاجپا لیڈروں پر اس معاملے میں ٹی وی چینلوں کے ذریعے 'غلط تشہیر' کرنے کا الزام لگایا ۔



Comments


Scroll to Top