نیشنل ڈیسک: شہریت ترمیمی قانون کو لیکر ملک کے مسلمانوں کو تقسیم کرنے کی سیاست کرنے والے نیتا ایسی سیاست بند کریں، کیونکہ یہ قانون کسی بھی ملک کے شہری کو خاص کر مسلمانوں کو بے گھر کرنے لئے نہیں ہے۔یہ بات کٹڑہ میں گئو سیوا سیل مسلم راشٹریہ منچ کے کنوینر محمد فیض نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہی۔
فیض نے کہا کہ ہندوستان میں رہنے والا ہر ایک ہندو ہی ہے ، کیونکہ اگر آپ مسلم سمیت دیگر ذاتیوں پر نگاہ ڈالیں تو سبھی کے آباء واجداد ہندو ہی تھے۔وہیں سی اے اے اور این سی آر کی حمایت کرتے ہوئے فیض خان نے کہاکہ ملکی مفاد میں یہ بہت ضروری ہے۔ اپوزیشن ووٹ بنک کی سیاست کر ملک کے امن وامان کو بھنگ کرنے کی کوشش کر رہی ہے، لیکن مسلم سماج باشعور اور ہوشیار ہے جو سیاسی روٹیاں سینکنے والوں اور نیتاؤں کے بہکاوے میں نہیں آئے گا ۔