ممبئ: بالی وڈ اداکارہ دیپکا پادوکون کو دہلی واقع جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو)میں ہوئے تشدد کی مخالفت اور طالب علموں کی حمایت کرنا کافی بھاری پڑتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔سوشل میڈیا پر زبردست مخالفت جھیلنے کے بعداب دیپکا کو اشتہارات سے بھی ہاتھ دھونا پڑ سکتا ہے۔
دراصل جے این یو تنازعہ گرمانے کے بعد کئی بڑے بر ینڈس نے اداکارہ سے کنارہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے- کئی بڑے برینڈس کا کہنا ہے کہ کسی بھی تنازعہ سے بچنے کے لئے وہ دیپکا والے اپنے اشتہارات کو فی الحال کم دکھا رہے ہیں۔ کوکا کولا اور ایمزون وغیرہ کو رپریذینٹ کرنے والی آئی پی جی میڈیابرینڈس میں چیف ایگزیکٹو ششی سنہا نے کہا کہ عام طور پر برینڈس احتیاط سے کام لینا پڑتا ہے ۔وہ کسی بھی تنازعہ سے بچنا چاہتے ہیں۔ اگرچہ کسی برینڈس نے انہیں اشتہارات سے فی الحال ہٹایا نہیں ہے۔
دیپکا پادکون موجودہ وقت میں 23 برینڈس کی تشہیر کر رہی ہیں، وہ ایک فلم کے لئے 10 کروڑ روپے اور اشتہارات کے لئے 8 کروڑ روپے لیتی ہیں۔وہیں اس واقعہ کے بعد ہی مودی حکومت کی کوشل وکاس اور کاروباری وزارت نے دیپکا پادکون پر فلمایاگیا اسکل انڈیا کا پروموشنل ویڈیوز ڈراپ کر دیا۔
بتا دیں کہ اتوار 5 جنوری کی رات نقاب پوش حملہ آوروں نے جواہر لال نہرو یونیورسٹی نے این یوطلبہ یونین کی صدرآئشی گھوش کو پیٹ پیٹ کر لہولہان کر دیا تھا۔اس واقعہ کے بعد دیپکا 7 جنوری کو جے این یو گئی تھیں اور یونیورسٹی طلبہ یونین کی صدر آئشی گھوش سے ملیں اور زخمی طالب علموں کے ساتھ اپنی حمایت کا اظہار کیا تھا۔
دیپکا کے جے این یو جانے پر اتنا ہنگامہ ہوا کہ ٹویٹر پر #Boycottchapak (بائیکاٹ چھپاک ) ٹرینڈ کرنے لگا تھا۔ اگرچہ اداکارہ نے جے این یو پر نہ تو کوئی بیان دیا اور نہ ہی کوئی نعرہ لگایا لیکن اس کا اثر فلم کے باکس آفس کلیکشن میں دیکھنے کو ملا۔فلم نے پہلے دن 4.77 کروڑ کمائے تو وہیں دوسرے دن 6.90 کروڑ کمائے۔