National News

ہندوستان میں محفوظ نہیں ہے خواتین : رچا چڈھا

ہندوستان میں محفوظ نہیں ہے خواتین : رچا چڈھا

ممبئی : اداکارہ رچا چڈھا کا کہنا ہے کہ ہندوستان خواتین کیلئے محفوظ نہیں ہے ، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ حکومت اور سماج دونوں سطح پر سدھار کی ضرورت ہے ۔ 

PunjabKesari
رچا چڈھا اپنی آنے والے فلم 'سیکشن375' میں ایک ریپ متاثرہ کی وکیل کے کردار میں نظر آئیں گی ۔ رچا نے پی ٹی آئی سے کہا کہ یہ چھپانے میں کوئی حب الوطنی نہیں ہے کہ ہندوستان میں خواتین غیر محفوظ ہیں ۔ خواتین کیخلاف تشدد کے معاملے میں ہندوستان بہت آگے ہے ۔ یہاں تک کہ حمل میں بھی ۔ رچا نے مزید کہا کہ لڑکیوں کو حمل میں ہی مار دینے کے معاملے میں ہندوستان آگے ۔ تیزابی حملے بہت زیادہ ہے ۔ کیا اس بنیاد پر آپ اسے محفوظ ملک کہہ سکتے ہیں ؟ جو ہندوستان کو خواتین کیلئے محفوظ بتا رہے ہیں وہ مرد ہیں ۔ '' 

PunjabKesari
اداکارہ ماننا ہے کہ قانون کو نافذ کرنے اور خواتین کو پولیس میں شکایت کرنے کیلئے متاثرہ کرنے سے جنسی استحصال اور تشدد کے معاملات کو کم کرنے میں مدد ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ،' حکومت اور سماج دونوں سطح پر سدھار کی ضرورت ہے ۔ جنسی استحصال کے معاملات کو قطعی برداشت نہیں کیا جانا چاہئے ۔ قانون مضبوط ہے لیکن اسے لاگو کرنا ایک الگ بحث کا مدعا ہے ۔ بتا دیں کہ رچا چڈھا کی آنے والی فلم 'سیکشن375' 13 ستمبر کو ریلیز ہوگی ۔ 



Comments


Scroll to Top