Latest News

بیمار اہلیہ کو شوہر نے زندہ دفنا ڈالا ، سامنے آئی دل دہلا دینے والی حقیقت

بیمار اہلیہ کو شوہر نے زندہ دفنا ڈالا ، سامنے آئی دل دہلا دینے والی حقیقت

پنجی : شمالی گوا کے ایک شہری کو اپنی بیمار اہلیہ کو مبینہ طور پر زندہ دفنا کر اس کا قتل کرنے کے معاملے میں گرفتار کیا گیا ہے ۔ پولیس نے جمعہ کے روز بتایا کہ تُکرام شیٹ گاؤنکر (46) نے اپنی بیمار اہلیہ تنوی( 44) کو بچولم تالُک کے نرویم گاؤں میں تلاری سنچائی  سکیم کے تعمیری مقام پر سے زندہ دفنا دیا تھا ۔ 
انہوںنے  بتایا کہ کچھ مزدوروں نے خاتون کی لاش برآمد کی ۔ ملزم نے مزدوروں کو اس جگہ پر کام کرنے سے روکا تھا ۔ جہاں اس نے متاثرہ کو بدھ کے روز دفانایا تھا ۔ افسروں نے بتایا کہ ملزم چھوٹے - چھوٹے کام کرکے گھر کا کام چلا تا تھا ۔ اس نے اپنی اہلیہ کا قتل کردیا کیونکہ اس کے علاج پر ہونے والا خرچ برداشت نہیں کرپا رہا تھا ۔ 



Comments


Scroll to Top