Latest News

دہلی تشدد میں مرنے والوں کی تعداد 22 ہوئی ،آئی بی افسر کا بھی قتل، لاش نالے سے برآمد

دہلی تشدد میں مرنے والوں کی تعداد 22 ہوئی ،آئی بی افسر کا بھی قتل، لاش نالے سے برآمد

نئی دہلی: شمال مشرقی دہلی میں ہوئے تشدد میں اب تک 22 لوگوں کی موت ہو گئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 200 سے تجاوز کر گئی ہے ۔گورو تیغ بہادر( جی ٹی بی )ہسپتال کے اہلکار نے اس کی اطلاع دی۔ وہیں انٹیلی جنس بیورو کے ملازم انکت شرما  کی شمال مشرقی دہلی کے چاند باغ علاقے میں لاش ملی ہے۔ پولیس افسر نے بتایا کہ لاش نالے میں سے برآمد کی گئی ہے۔

PunjabKesari
حکام نے بتایا کہ  انکت شرما چاند باغ میں رہتے تھے اور منگل کو وہ اپنی ڈیوٹی کرکے واپس لوٹ رہے تھے کہ تبھی بھیڑ نے انہیں گھیر لیا اور ان کو پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا گیا۔بدھ کو دہلی پولیس اور نیم فوجی دستوں نے تشدد سے متاثرہ علاقوں میں مارچ کیا اور لوگوں سے امن کی اپیل کی۔گزشتہ تین دنوں سے ہو رہی تشدد کے دوران شمال مشرقی دہلی میں کئی جگہ پر پتھر بازی-آتش زنی کی واردات ہوئی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کر دہلی والوں سے امن کی اپیل کی ہے۔

PunjabKesari
 وہیں دہلی کے  وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ دہلی میں حالات تشویشناک ہیں لہٰذا فوج کو بلایا جائے۔بتا دیں کہ بدھ کی صبح بھی گوکل پوری میں تشدد ہوئی لیکن پولیس نے جلد ہی وہاں پر حالات پر قابو پا لیا۔ دہلی میں بھاری پولیس فورس تعینات اور  گشت بھی  لگائے جا رہے ہیں تاکہ کہیں بھی زیادہ لوگ جمع نہ ہو پائیں۔
 



Comments


Scroll to Top