Latest News

پریوار کا دردناک خاتمہ :خاتون نے بیٹی کو مار کر خود کو لگائی پھانسی ، شوہر نے صبح ہی کی تھی خودکشی

پریوار کا دردناک خاتمہ :خاتون نے بیٹی کو مار کر خود کو لگائی پھانسی ، شوہر نے صبح ہی کی تھی خودکشی

نوئیڈہ : نوئیڈہ سیکٹر 128 ، جے پی پویلین کورٹ نواسی ایک کمپنی کے جنرل منیجر نے جمعہ صبح ساڑھے 11 بجے جوہار لال نہرو میٹرو ٹرین کے آگے کود کر خودکشی کرلی ۔ میٹرو سٹاف  نے معاملے کی اطلاع پولیس کو دی ۔ متوفی کی شناخت بھرت جے  ولد سبرامنیم جے نواسی جے پی پویلین کورٹ ، ٹاور 8 ، فلیٹ نمبر 701، سیکٹر 128 ، نوئیڈہ ہوئی ۔ واردات کی اطلاع ملتے ہی اس کی اہلیہ شو رنجنی اپنے دیور کارتک جے کے ساتھ رام منوہر لوہیا ہسپتال پہنچی ۔ 
وہاں سے شام 7.30 بجے گھر لوٹنے کے بعد شو رنجنی نے بھی اپنی 5 سالہ بیٹی جے شریتا کے ساتھ پنکھے سے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی ۔ تھانہ ایکسپریس وے پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے اپنے قبضے میں لے لیا ہے ۔ تھانہ انچارج بھونیشور کمار نے بتایا کہ بھرت نے 10  سال پہلے شو رنجنی  سے لو میرج کی تھی ۔ وہ گولڈن ٹپس چائے کمپنی ، گوند پوری ، نزدیک کالکا جی مندر ، نئی دہلی میں جنرل منیجر کے عہدے پر تھے ۔ بھرت اس سے پہلے نیپال میں نوکری کررہے تھے ۔ خودکشی کی وجہ سامنے نہیں آ پائی ۔ ہے ۔ پولیس تفتیش میں جٹ گئی ہے ۔ 
 



Comments


Scroll to Top