Latest News

کورونا وائرس : چین میں اب تک 636 لوگوں کی موت، 3ہزار 143 نئے معاملات کی تصدیق

کورونا وائرس : چین میں اب تک 636 لوگوں کی موت، 3ہزار 143 نئے معاملات کی تصدیق

بیجنگ:چین میں  مہلک کورونا وائرس کے3,143 نئے معامات کی تصدیق ہوئی ہے اور 73 مزید مریضوں کی موت ہونے کے ساتھ ہی اس کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 636ہوگئی ہے۔چین کی سرکاری صحت کمیٹی نے جمعہ کو ایک بیان جاری کرکے یہ اطلاع دی ہے۔
چین کی سرکاری صحت کمیٹی کے مطابق چھ فروری کی آدھی رات اسے 31صوبوں سے اطلاع ملی،جس کے مطابق کورونا وائرس کے 31۔161معاملوں کی تصدیق کی جاچکی ہے جس میں سے 4821لوگوں کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔636لوگوں کی موت ہوچکی ہے  اور 1540لوگوں کو ہسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔
اس سے پہلے جمعرات کو جاری رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس سے 563 لوگوں کی موت ہوگئی تھی اور 28,018 معاملوں کی تصدیق ہوئی تھی۔دسمبر 2019 میں چین کے ووہان شہر میں کورونا وائرس کا پہلا معاملہ سامنے آیا تھا جس کے بعد سے اب تک یہ 25سے زیادہ ملکوں میں پھیل چکا ہے۔عالمی ادارہ صحت(ڈبلیوایچ او)نے کورونا وائرس کے پیش نظر گزشتہ ہفتے عالمی ادارہ صحت کے لئے ایمرجنسی کا اعلان کیاتھا۔
 



Comments


Scroll to Top