Latest News

جموں کشمیر کے شہریوں کیلئے پاکستان کی ویزا پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں :محکمہ خارجہ

جموں کشمیر کے شہریوں کیلئے پاکستان کی ویزا پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں :محکمہ خارجہ

اسلام آباد : پاکستان کے محکمہ خارجہ نے اتوار کے روز جاری بیان میں کہا کہ جموں کشمیر کے شہریوں کیلئے ویزا پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ۔ پاکستان کے محکمہ خارجہ کا یہ رد عمل میڈیا میں آئی ان خبروں کے بعد آئی ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے جموں کشمیر کے شہریوں کیلئے ویزا پالیسی میں تبدیلی کی ہے ۔ بیان میں کہا گیا،' اس سے متعلق آئی خبریں بے بنیاد اور غلط  ہیں ۔ 
پاکستان ہائی کمیشن سرکار کی پالیسی اور ہندوستان - پاکستان کے درمیان ہوئے دو طرفہ سمجھوتوں کے  مطابق جموں کشمیر کے شہریوں کو ویزا دینا جاری رکھے گا ۔ اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ۔  محکمہ خارجہ نے  یہ بھی کہا کہ نئی دہلی میں واقع پاکستان ہائی کمیشن علاقے کے نواسیوں کو ویزا جاری کرنے کے دوران پانچ اگست کو ہندوستان کے ذریعے جموں کشمیر کا خاص درجہ ختم کرنے اور دفعہ 370 ہٹانے کے فیصلے کے بعد پیدا ہوئے حالات کو بھی مد نظر رکھے گا ۔ 



Comments


Scroll to Top