Latest News

اگرپاکستان نے ایٹمی حملہ کیا، تو کر دیں گے نیست ونابود :  بھاجپا لیڈر

اگرپاکستان نے ایٹمی حملہ کیا، تو کر دیں گے نیست ونابود :  بھاجپا لیڈر

ریاستی وزیر داخلہ نتیانند رائے نے بہار کی سمستی پور لوک سبھا سیٹ کے لئے ہو رہے ضمنی انتخاب میں این ڈی اے  اتحاد کے امیدوار کے حق میں انتخابی جلسے سے خطاب کیا۔جتوارپور ڈیہہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے جوہری حملے کی گیدڑبھبکی دیتے  آ رہے پاکستان کو سخت انتباہ دیا ۔وہیں اپوزیشن کانگرس کے سابق صدر راہل گاندھی پر بھی سخت حملہ آور ہوئے ۔وزیر داخلہ نتیا نند رائے نے کہا کہ پاکستان نے اگر ہندوستان پر ایٹمی حملہ کیا تو ہم زمین سے نہیں، بلکہ چاند سے ایٹم بم گرا کر اس  کونیست و نابود کر دیں گے۔پاکستان کو دنیا کے نقشے سے مٹا دیں گے۔

PunjabKesari
کانگرس 70 سال  تک غربت نہیں مٹا سکی
انہوں نے راہل گاندھی پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ وہ کہہ رہے تھے کہ لوگ روزگار پوچھتے ہیں تو وزیر اعظم چاند دکھاتے ہیں۔راہل جی آپ نے  تو چاند نہیں  دیکھا ہوگا۔آپ تو چاندی کے پالنے میں پلے ہوں گے ، لیکن اس ملک کے غریب تو اپنے بچوں کو چندہ ماما کو دکھا کر ہی سلاتے ہیں۔وزیر داخلہ نے سوالیہ لہجے میں کہا کہ ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں تو بھارت چاند پر پہنچا ہے، آپ نے  70 سال تک غربت  مٹانے کا نعرہ دیا۔غربت مٹائی کیا؟

PunjabKesari
دفعہ  370 اس ملک  پر ایک بد نما داغ تھا 
نتیا نند رائے نے370 کو ملک کے لئے بد نماداغ بتاتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی پر لگام لگی ہے۔دہشت گرد مارے جا رہے ہیں۔ہر طرح سے ملک آگے بڑھا ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ سرحد کی سکیورٹی میں اضافہ ہوا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی ملک کی ترقی کے لئے دن رات محنت کر رہے ہیں۔انصاف کے ساتھ تیزی سے ترقی ہو رہی ہے ۔
 



Comments


Scroll to Top