Latest News

نیتی آیو گ کا شرمناک بیان ، کہا- کشمیر میں فحش فلمیں دیکھنے کے لئے ہوتا ہے انٹر نیٹ کا استعمال

نیتی آیو گ کا شرمناک بیان ، کہا- کشمیر میں فحش فلمیں دیکھنے کے لئے ہوتا ہے انٹر نیٹ کا استعمال

نئی دہلی: جموں و کشمیر میں انٹرنیٹ بین کو  لے کر  نیتی آیوگ  کے رکن وی کے سارسوت نے بڑا شرمناک بیان دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں انٹرنیٹ سروس کا  استعمال گندی فلمیں دیکھنے میں ہوتا ہے  ۔ سارسوت کے بیان کے بعد ان کی ہر طرف تنقید ہو رہی ہے۔اگرچہ اس کے تھوڑی دیر بعد انہوں نے اپنے بیان پر صفائی دیتے ہوئے کہا کہ ان کے کہنے کا مطلب تھا  کہ کشمیر میں انٹرنیٹ بند ہونے سے اقتصادیات پر کوئی خاص  اثر نہیں پڑے گا۔
دراصل سارسوت نے کہا کہ  اگر کشمیر میں انٹرنیٹ  نہ ہو تو کیا فرق پڑتا ہے،آپ انٹرنیٹ پر کیا  دیکھتے ہیں۔وہاں کیا ای ٹیلنگ ہو رہی ہے۔ فحش فلمیں دیکھنے کے علاوہ آپ انٹرنیٹ پر کچھ بھی نہیں کرتے ہیں۔ سارسوت کا یہ بے تکا بیان کی  ہر  طرف مذمت کی جا رہی ہے ۔ بتادیں کہ گزشتہ  سال پانچ  اگست سے  دفعہ 370 ہٹانے جانے کے بعد سے جموں و کشمیر میں انٹر نیٹ سرو س بند کر دیا گیا تھا۔وہیں ہفتہ کو پری پیڈ کال اور  ایس ایم ایس اور 2جی انٹرنیٹ سروس شروع کر دی گئی ہیں۔

https://twitter.com/ANI/status/1218805567822684162?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1218805567822684162&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.punjabkesari.in%2Fnational%2Fnews%2Fniti-aayog-s-bad-words-said-internet-is-used-to-watch-dirty-films-in-kashmir-1113510
سارسوت نے مرکزی وزراء کے کشمیر دورے  کو لے کر بھی سوال کھڑے کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ  سیاستدان کشمیر کیوں جانا چاہتے ہیں۔کیا وہ کشمیر میں بھی دہلی کی  طرز پر سڑکوں پر ہو رہے احتجاجی مظاہرے کرانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیاستدان احتجاجی مظاہروں کو ہوا دینے کے لئے سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہیں۔
 واضح رہے کہ مرکزی حکومت کے 36 وزرا  کا ایک وفد  25 جنوری تک جموں و کشمیرکے دورے پر گیا ہے ۔



Comments


Scroll to Top