Latest News

بنیادی سیکٹرمیں 102لاکھ کروڑ روپیسے زیادہ کی سرمایہ کاری: سیتارمن

بنیادی سیکٹرمیں 102لاکھ کروڑ روپیسے زیادہ کی سرمایہ کاری: سیتارمن

نئی دہلی:مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے سست پڑتی معیشت کو رفتار دینے اور بازار میں لیکویڈیٹی بڑھانے کیلئے اگلے پانچ سال کے دوران بنیادی سیکٹر میں 102لاکھ کروڑ روپیسے زیادہ کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کرتیہوئے منگل کو کہا کہ اس سے سال 2025تک گھریلو معیشت کو پانچ ہزار ارب ڈالر کا بنانے میں مدد ملیگی-

محترمہ سیتارمن نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ قومی بنیادی سیکٹر منصوبے کے تحت 10,250,704 روپیکا خرچ ہوگا اور اس میں پرائیویٹ سیکٹر اور ریاستی حکومتیں بھی متفق ہوں گی۔اس سے معیشت کو رفتار دینے میں مدد ملے گی اور ہندوستانی معیشت کو سال 2025 تک پانچ ہزار ارب ڈالر کا بنانے کا ہدف حاصل ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ بنیادی سیکٹر کی ترقی کیلئے قومی بنیاد ڈھانچہ پائپ لائن (این آئی پی)تال میل نظام کا قیام عمل میں آئیگا اور اس میں مرکزی حکومت کے علاوہ ریاست اور پرائیویٹ سیکٹر کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔اس نظام کے تحت منصوبہ،اطلاعات کا لین دین،نگرانی اور این آئی پی کو نافذ کرنے کا خاکہ طے ہوگا۔
مرکزی وزیر خزانہ نے کہا کہ وزیراعظم نریندرمودی نے یوم آزادی کے اپنے خطاب میں بنیادی ڈھانچیکے سیکٹر میں 100 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان کیاتھا جس کے مطابق ایک دستے کی تشکیل کی گئی تھی۔اس دستے کی سفارشات پر این آئی پی فنڈ بنیگا۔



Comments


Scroll to Top