Latest News

نربھیا کے مجرمین کو جلد ہو سکتی ہے پھانسی ، 14 دسمبر تک پھندے تیار کرنے کے حکم

نربھیا کے مجرمین کو جلد ہو سکتی ہے پھانسی ، 14 دسمبر تک پھندے تیار کرنے کے حکم

نیشنل ڈیسک : بہار کی بکسر جیل کو اس ہفتہ کے آخر  تک پھانسی کے 10 پھندے تیار رکھنے کے احکامات دئیے گئے ہیں ۔ اس سے یہ قیاس لگائی جارہی ہے کہ یہ نربھیا معاملے کے مجرمین کیلئے ہو سکتے ہیں ۔ میڈیا کے ایک طبقہ کے ذریعے یہ قیاس لگائے جارہے ہیں کہ 16 دسمبر 2012 کو دہلی میں ایک چلتی بس میں ایک لڑکی سے عصمت دردی  کے 4 مجرمین مکیش سنگھ ، اکشے ٹھاکر ، ونے شرما اور پون گپتا کو اس مہینے کے آخر تک پھانسی دی جا سکتی ہے ۔ 

PunjabKesari
اتفاق سے  نربھیا معاملے کے مجرمین میں سے ایک اکشے ٹھاکر بہار کے اورنگ آباد ضلع کا نواسی ہے ۔ بہار کی بکسر جیل صوبہ کی واحد ایسی جیل ہے جسے پھانسی کا پھندہ بنانے میں مہارت حاصل ہے ۔ پھندے تیار کرنے کا حکم گذشتہ ہفتے ملے تھا ۔ حالانکہ جیل انتظامیہ کو یہ نہیں معلوم کہ پھانسی کے ان پھندوں کیلئے مانگ کہاں سے اور کس مقصد سے کی گئی ہے ۔ 

PunjabKesari
بکسر جیل کے سپرنٹنڈنٹ وجے کمار اروڑہ نے بتایا کہ ہمیں گذشتہ ہفتے جیل انتظامیہ سے 14 دسمبر تک 10 پھانسی کے پھندے تیار کرنے کے احکامات ملے تھے ۔ ہمیں نہیں معلوم کہ یہ کہاں استعمال ہونے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ  پارلیمنٹ  حملے کے معاملے میں فضل گورو کی موت کو سزا دینے کیلئیاس جیل میں تیار کئے گئے پھانسی کے پھندے کا استعمال کیا گیا تھا ۔ 2016-17 میں ہمیں پٹیالہ جیل سے حخم ملے تھے ، حالانکہ ہم یہ نہیں جانتے کہ کس مقصد کیلئے پھندہ تیار کروایا گیا تھا ۔ یہاں سب سے اہم ہے کہ جس جیل میں پھندے کیلئے رسیاں تیار کی جارہی ہیں وہ جیل نربھیا کا ننیہال  بھی ہے ۔ یہ اتفاق ہی ہے کہ نربھیا کے ننہال میں بنے پھندے ملزمین ملزمین کی سانس بند کریں گے ۔ 



Comments


Scroll to Top