Latest News

اندار جے سنگھ کی صلاح نربھیا کی ماں  ناراض، کہا- ایسے ہی لوگوں کی وجہ سے   بچ جاتے ہیں ریپسٹ

اندار جے سنگھ کی صلاح نربھیا کی ماں  ناراض، کہا- ایسے ہی لوگوں کی وجہ سے   بچ جاتے ہیں ریپسٹ

نیشنل ڈیسک :ملک کی جانی مانی وکیل اندرا جے سنگھ نے نربھیا کی ماں آشا دیوی سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بیٹی  کے ساتھ اجتماعی عصمت دری اور قتل کے قصورواروںکی پھانسی کی سزا معاف کر دیں۔اندرا جے سنگھ نے اس کے لئے کانگرس صدر سونیا گاندھی کا حوالہ دیا ہے اور کہا ہے کہ سونیا نے جس طرح راجیو گاندھی قتل کی مجرم نلنی کی موت کی سزا معاف کر دی ہے، ایسا ہی مثال آشا دیوی کو پیش کرنی چاہئے۔اندرا جے سنگھ نے کہا کہ وہ آشا دیوی کے درد کو سمجھتی ہیں، لیکن سزائے موت کے خلاف ہیں۔

https://twitter.com/ANI/status/1218384466516668416?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1218384466516668416&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.news18.com%2Fnews%2Fnation%2Fnorth-india-nirbhaya-mother-asha-devi-s-hard-reaction-on-indira-jaising-statement-na-290151.html
اندرا جے سنگھ کی اس اپیل پر نربھیا  کی ماں آشا دیوی نے  پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے اور کہا ہے کہ اندرا جے سنگھ  ان کو مشورہ دینے والی کون ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پورا ملک چاہتاہے کہ  نربھیا کے مجرموں کو پھانسی کے پھندے پر جلد سے جلد لٹکایا جائے ایسے میں اندرا جے سنگھ کون ہوتی ہیں یہ مشورہ دینے والی۔  آشا دیوی نے کہاکہ  وہ ایک عورت ہو کر بھی ایک دوسری عورت کا درد نہیں سمجھ پا رہی ہیں۔ ایسے لوگوں کو پورے ملک سے معافی مانگنی چاہئے ۔

https://twitter.com/ANI/status/1218381474979647488?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1218384466516668416&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.news18.com%2Fnews%2Fnation%2Fnorth-india-nirbhaya-mother-asha-devi-s-hard-reaction-on-indira-jaising-statement-na-290151.html
نربھیا کی ماں نے کہا میں یہ سوچ بھی نہیں سکتی کہ اندرا جے سنگھ نے کیسے  نربھیا کے مجرموں کو معاف کرنے کی اپیل کی۔ میں سپریم کورٹ میں ان سے کئی بار ملی ہوں، لیکن ایک بار بھی انہوں نے اس بارے میں مجھ سے بات نہیں کی اور آج وہ مجرموں کو معاف کر دینے کی بات کر رہی ہیں۔ میں حیران ہوں۔ عصمت دری کرنے والے مجرموں کو معافی دینے والے ایسے لوگ حقوق انسانی کے نام پر دھبہ ہیں۔

https://twitter.com/IJaising/status/1218195956551708673?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1218195956551708673&ref_url=https%3A%2F%2Faajtak.intoday.in%2Fstory%2Fadvocate-indira-jaising-nirbhaya-mother-asha-devi-forgive-rapists-1-1155847.html
نربھیا کی ماں نے سنگین الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ایسے  لوگ بلاتکاریوں کی حمایت کر اپنی روزی روٹی چلاتے ہیں  اوریسے لوگوں کی وجہ سے ہی ریپ متاثرین کے ساتھ انصاف نہیں ہو پاتا ہے اور عصمت دری جیسے واقعات نہیں رک پا رہے  ہیں۔ انہوں نے  کہا کہ جب تک قصورواروں کو  سزا نہیں ہو جاتی  تب ان کو سکون نہیں ملے گا۔



Comments


Scroll to Top