Latest News

نربھیا کیس : دہلی ہائی کورٹ میں مجرم پون کی عرضی خارج ،وکیل پر لگا 25 ہزار جرمانہ

نربھیا کیس : دہلی ہائی کورٹ میں مجرم پون کی عرضی خارج ،وکیل پر لگا 25 ہزار جرمانہ

نئی دہلی : دہلی ہائی کورٹ نے نربھیا جنسی استحصال معاملے کے ایک مجرم پون کمار کی نابالغ ہونے کی عرضی کو خارج کردیا ہے ۔ ساتھ ہی دہلی ہائی کورٹ نے مجرم پون کے وکیل اے پی سنگھ کے پیش نہیں ہونے پر 25 ہزار روپے جرمانہ لگایا ہے ۔ کورٹ نے بار کاؤنسل سے وکیل پر کارروائی کرنے کیلئے کاہ ہے ۔ بتا دیں کہ سال 2012 کے گینگ ریپ جیسے گھناؤنے جرم کے مجرمین میں سے ایک پون کمار نے بدھ کے روز اپنے وکیل کے ذریعے سے عرضی داخل کرکے عدالت سے اس واردات کے وقت خود کو نابالغ اعلان کرنے کی گذارش کیا اور اپنے خلاف معاملے کو نو عمر قانون کے تحت چلائے جانے کا مطالبہ کیا تھا ۔ عرضی میں کہا گیا کہ جانچ افسران نے عمر طے کرنے کیلئے پون کی ہڈیوں کی جانچ کی تھی ۔ 

PunjabKesari
عرضی میں وکیل نے پون کے معاملے کو نابالغ قانون کی دفعہ ایک کے تحت چلائے جانے کی عدالت میں اپیل کی ۔  وکیل نے عدالت سے گذارش کی کہ نابالغ ہعنے کے دعوے کی جانچ کرنے کیلئے پون کی ہڈیوں کی جانچ کا افسران کو حکم دیا جائے ۔ عدالت عظمیٰ نے اس معاملے کے ایک دیگر مجرم اکشے سنگھ کی نظر ثانی عرضی بدھ کے روز خارج کرتے ہوئے اس کی پھانسی کی سزا بر قرار رکھی ۔ اس معاملے میں پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے پون گپتا ، مکیش ، ونے شرما اور اکشے کمار کو پھانسی کی سزا سنائی تھی جسے دہلی ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ نے بر قرار رکھا تھا ۔ 



Comments


Scroll to Top