نئی دہلی: سال 2012 کے نربھیا کی اجتماعی عصمت دری اور قتل کیس کے قصورواروں کے بچنے کے سارے اختیارات ختم ہونے کے بعد جمعرات کو ایک بار پھر پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے قصورواروں کو پھانسی پر لٹکانے کے لئے نیا ڈیٹھ وارنٹ جاری کیا ہے۔ نربھیا کے گنہگاروں کو20 مارچ صبح 5:30 بجے تہاڑ جیل میں پھانسی پر لٹکایا جائے گا۔
https://twitter.com/ANI/status/1235482501499346945?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1235482501499346945&ref_url=https%3A%2F%2Fhindi.news18.com%2Fnews%2Fdelhi-ncr%2Fnirbhaya-case-trial-begins-in-patiala-house-court-on-new-death-warrant-of-convicts-2915938.html نربھیا معاملے کے قصورواروں پون گپتا، مکیش سنگھ، ونے شرما اور اکشے کمار سنگھ کو پھانسی دینے کے لئے یہ چوتھی مرتبہ ڈیتھ وارنٹ جاری کیا گیا ہے ۔ اس سے قبل چاروں قصورواروں کو پھانسی دینے کے لئے تین مرتبہ ڈیتھ وارنٹ جاری کئے گئے تھے، مگر قانونی رکاوٹوں کی وجہ سے تینوں بار پھانسی ملتوی کرنی پڑی تھی ۔
گزشتہ روز یعنی بدھ کو قصوروار مجرم کی آخری رحم کی درخواست کو بھی صدر رام ناتھ کووند نے خارج کر دیا تھا ، جس کے بعد دہلی حکومت نے معاملے کے چاروں قصورواروں کی پھانسی کے لئے نیا ڈیتھ وارنٹ جاری کرنے کی درخواست کرتے ہوئے دہلی پٹیا لہ ہاؤس کورٹ کا رخ کیا تھا ۔ اب قصورواروں کے پاس کوئی قانونی متبادل نہیں بچا ہے ۔ چاروں قصورواروں کو اب 20 مارچ کو صبح ساڑھے پانچ بجے پھانسی دینے کے لئے ڈیتھ وارنٹ جاری ہوا ہے ۔
https://twitter.com/ANI/status/1235496119024508930?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1235496119024508930&ref_url=https%3A%2F%2Faajtak.intoday.in%2Fstory%2Fnirbhaya-case-convicts-hanging-new-death-warrant-march-20-patiala-house-court-1-1169372.html پٹیالہ ہاؤس کورٹ کی جانب سے چوتھی بارڈیتھ وارنٹ جاری ہونے پر نربھیا کی ماں آشا دیوی نے کہا کہ امید ہے کہ یہ آخری ڈیتھ وارنٹ ہوگا اور قصورواروں کو سزا مل جائے گی۔انہوں نے کہا کہ وہ گزشتہ 7 سال سے اپنی بیٹی کو انصاف دینے کے لئے لڑ رہی ہیں لیکن وہ ٹوٹی اور تھکی نہیں ہے۔بیٹی کے لئے وہ لڑتی رہے گی۔
27k
98k