National News

پھانسی کا خوف : نربھیا کے مجرمین نے چھوڑا کھانا- پینا : ٹی وی رپورٹ

پھانسی کا خوف : نربھیا کے مجرمین نے چھوڑا کھانا- پینا : ٹی وی رپورٹ

نئی دہلی : دہلی میں 2012 میں نربھیا گینگ ریپ معاملے میں سزائے موت کی سزا پا چکے چاروں مجرمین کو جلد ہی پھانسی ہو سکتی ہے ۔ وہیں ٹی وی رپورٹس کے مطابق جلد پھانسی کی خبر پر نربھیا کے مجرم خوف میں ہیں ۔ کچھ ٹی وی چینلوں کی خبروں کے مطابق پھانسی کو لے کر ڈرے ملزمین نے کھانا - پینا چھوڑ دیا ہے جس سے ان کا وزن بھی کم ہوگیا ہے ۔ 
رپورٹ کے مطابق چاروں تہاڑ جیل انتظامیہ کی نگرانی میں ہیں ۔ پولیس افسر 24 گھنٹے ان پر نظڑ بنائے ہوئے ہیں ۔ تہاڑ جیل کا ماحول کچھ بدلا - بدلا سا ہے اور مانا جارہا ہے کہ یہاں بند چاروں مجرمین ( اکے ، مکیش ، ونے اور پون ) کو پھانسی کی بھنک لگ گئی ہے اس لئے ان میں گھبراہٹ ہے ۔ 
 



Comments


Scroll to Top