National News

نربھیا کیس: سپریم کورٹ نے خارج کی اکشے کی نظر ثانی عرضی ، رد نہیں ہوگی پھانسی

نربھیا کیس: سپریم کورٹ نے خارج کی اکشے کی نظر ثانی عرضی ، رد نہیں ہوگی پھانسی

نئی دہلی: دہلی نربھیا گینگ ریپ  کے 4 قصورواروں میں سے ایک اکشے  ٹھاکر کی  نظر ثانی عرضی کو سپریم کورٹ نے بدھ کو مسترد کر دیا۔مجرم اکشے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے کہا کہ دلیلوں میں دم نہیں ہے۔کورٹ کے اس فیصلے کے ساتھ ہی نربھیا کے قصورواروں کی پھانسی کی سزا برقرار ہے۔ ساتھ ہی عدالت نے کہا کہ اس کیس میں جو بھی تحقیقات اور ٹرائل ہوا وہ درست تھا،وہیں سپریم کورٹ نے قصورواروں کو صدر کو اپنی رحم کی درخواست بھیجنے کے لئے 7 دن کا وقت دیا ہے ۔

PunjabKesari

سپریم کورٹ کے فیصلے پر نربھیا کی ماں آشا  دیوی کے جواب آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں اس فیصلے سے بہت خوش ہوں۔پھانسی کی سزا پائے چاروں ملزمان میں سے ایک  اکشے  ٹھاکر نے عدالت عظمیٰ سے رحم کی فریاد تھی ۔

PunjabKesari

سپریم کورٹ نے بحث کے لئے تمام فریقوں کو 30-30 منٹ کا وقت دیا تھا۔ اکشے ٹھاکر کے وکیل نے عجیب وغریب دلیل دیتے ہوئے   کہا کہ 21 منٹ میں گینگ ریپ کیسے ہو سکتا ہے؟   فرضی رپورٹ بنائی ہوئی ہے ۔ساتھ ہی وکیل اے پی سنگھ نے نربھیا کے دوست پر پیسے لے کر انٹرویو دینے پر بھی سوال اٹھائے۔وکیل نے کہا کہ میرا موکل غریب ہے،اس لئے  اسے پھانسی دی جا رہی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top