Latest News

نربھیا کیس:  قصورواروں کو نیا ڈیتھ  وارنٹ جاری،  3 مارچ صبح 6 بجے دی جائے گی پھانسی

نربھیا کیس:  قصورواروں کو نیا ڈیتھ  وارنٹ جاری،  3 مارچ صبح 6 بجے دی جائے گی پھانسی

نئی دہلی : نربھیا گینگ ریپ کیس کے قصورواروں کو پھانسی دئیے جانے کے لئے نیا ڈیتھ وارنٹ جاری کر دیا ہے۔ پٹیالہ ہاؤ س کورٹ نے پیر کو تقریبا ًایک گھنٹے تک جاری رہی سماعت کے بعد نربھیا کے قصورواروں کو پھانسی پر لٹکانے کے لئے 3 مارچ کی تاریخ مقرر کی۔ نئے ڈیتھ  وارنٹ کے مطابق 3 مارچ کی صبح 6  بجے نربھیا کے گنہگاروں کو پھانسی دی جائے گی۔

PunjabKesari
 فیصلے کے بعد نربھیا  کی  ماں آشا دیوی نے کہا کہ  ہمیں امید ہے کہ  میری بیٹی کے گنہگاروں کو اب ا تاریخ پر پھانسی دے دی جائے گی ۔نربھیا کے والدین نے  نیا ڈیتھ وارنٹ جاری کرنے کی عرضی لگائی تھی ۔  اس سے پہلے ٹھیک 2 بجے شروع ہوئی سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے کہا کہ 3 قصورواروں اکشے ، ونے اور مکیش کی رحم کی درخواست مسترد ہو چکی ہے۔ ایک مجرم  پون کی جانب سے اس معاملے میں رحم کی درخواست اور کیوریٹو پٹیشن داخل ہونا باقی ہے۔ سرکاری وکیل نے کہا کہ ہائیکورٹ کی جانب سے دی گئی ایک ہفتے کی میعاد بھی 11 فروری کو ختم ہو چکی ہے۔ انہوں نے دلیل دی کہ فی الحال کسی بھی مجرم کی کوئی بھی درخواست کسی بھی کورٹ میں زیر التوا نہیں ہے، تو نیا  ڈیتھ  وارنٹ جاری کیا جا سکتا ہے۔

https://twitter.com/ANI/status/1229356498804858887?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1229356498804858887&ref_url=https%3A%2F%2Faajtak.intoday.in%2Fstory%2Fnirbhaya-case-convicts-hanging-death-warrant-patiala-house-court-hearing-live-updates-1-1164496.html
ونے نے چھوڑ دیا کھانا پینا: اے پی  سنگھ 
سرکاری وکیل کی ان دلیلوںکے بعد قصورواروں کے وکیل اے پی سنگھ نے کہا کہ ونے کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کی حالت اتنی خراب ہے کہ اس نے 11 فروری سے کھانا پینا بھی چھوڑ دیا ہے۔ اے پی سنگھ نے کورٹ کو بتایا کہ آج ونے کی ماں جیل میں اس سے ملنے گئی تھیں، ونے کے پورے سر پر پٹیاں بندھی ہوئی تھیں۔ یہ سنگین معاملہ ہے۔ انہوں نے عدالت سے ونے کی میڈیکل رپورٹ منگوانے کی مانگ کی اور کہا کہ اس کے سر میں بھی کافی چوٹ آئی ہے۔

PunjabKesari
پھر سے رحم کی عرضی دائر کرنا چاہتا ہے اکشے
قصورواروں کے وکیل اے پی سنگھ نے کورٹ کو بتایا کہ ہم  اکشے کی رحم کی درخواست دائر کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ دستاویزات لگائے جانے باقی رہ گئے تھے۔ اکشے  کے والدین نے رحم کی درخواست آدھی ادھوری لگائی تھی۔ اے پی سنگھ نے کہا کہ اگر عدالت ہمیں اجازت دے، تو ہم آج اکشے کا دستخط کراکر صدر کے پاس رحم کی درخواست لگا دیں گے۔ وہیں پون کے وکیل  روی  قاضی نے کورٹ کو بتایا کہ وہ بھی کیوریٹو اور رحم کی درخواست لگانا ہتے ہیں۔
بتادیں کہ پٹیا لہ ہاؤس کورٹ نے پہلے ڈیتھ وارنٹ میں پھانسی دینے کا حکم دیا تھا ۔ اس کے بعد کورٹ نے یکم فروری کو پھانسی دینے کا حکم دیا تھا ۔بعدمیں کورٹ نے 31 جنوری کو سماعت کرتے ہوئے اس پر روک لگادی تھی ۔



Comments


Scroll to Top