Latest News

نربھیا کیس: چیف جسٹس بوبڑے نے  خود کو معاملے کی سماعت کیا الگ،نئی بینچ بنے گی

نربھیا کیس: چیف جسٹس بوبڑے نے  خود کو معاملے کی سماعت کیا الگ،نئی بینچ بنے گی

نئی دہلی:سپریم کورٹ کے چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے نے دارالحکومت نئی دہلی میں نربھیا اجتماعی جنسی زیادتی کے مقدمے کے مجرم اکشے کی نظر ثانی کی عرضی کی شنوائی سے خود کو الگ کر لیا  جسٹس بوبڈے، جسٹس آر بھانومتی اور جسٹس اشوک بھوشن کی خصوصی بینچ نے جیسے ہی سماعت شروع کی، چیف جسٹس بوبڈے نے سامنے رکھی فائل اٹھائی اور گذشتہ حکم پڑھنا شروع کیا ان کی نظر ایک جگہ رک گئی اور انہوں اپنی بائیں جانب بیٹھے جسٹس بھوشن سے مشورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس مقدمے میں ان کے بھتیجے ارجن بوبڈے نے متاثرہ کے اہل خانہ کی جانب سے پیروی کی تھی۔ حالانکہ سالسٹر جنرل تشار مہتا نے کہا کہ انھیں کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن انہوں نے خود کو الگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
چیف جسٹس نے کہا کہ اس معاملے کی سماعت کے لیے الگ سے بینچ تشکیل دیں گے اور کل صبح 10:30 بجے نئی بینچ سماعت کرے گی۔
 



Comments


Scroll to Top