Latest News

نربھیا کیس: پھانسی سے خوفزدہ قصورواروں کا نیا ہتھکنڈہ، ونے  نے سر دیوار میں مار کر خود کو زخمی کر لیا

نربھیا کیس: پھانسی سے خوفزدہ قصورواروں کا نیا ہتھکنڈہ، ونے  نے سر دیوار میں مار کر خود کو زخمی کر لیا

نئی دہلی: نربھیا آبروریزی اور قتل معاملہ کے چاروں قصورواروں ( اکشے  سنگھ ٹھاکر، مکیش سنگھ ، پون کمار گپتا اور ونے ) کے پھانسی ٹلنے کامتبادل ختم ہونے لگا تو اب وہ نیا ہتھکنڈہ اپنانے لگے ہیں۔ یہ چاروں عجیب وغریب حرکت کر نے لگے ہیں۔ وہیں پھانسی سے بچنے کے لئے اب نئے  نئے طریقے بھی اپنے نے لگے ہیں۔  دہلی کی تہاڑ جیل میں بند چاروں قصورواروں میں سے ایک ونے شرما نے جیل کی دیوار پر پیشانی پٹخ کر خود کو زخمی کر لیا ہے۔

PunjabKesari
جیل ذرائع کے مطابق ونے تہاڑ جیل کے بیرک نمبر تین میں رہ رہا ہے۔ چاروں قصورواروں پر انچارج وارڈن کی کڑی نظر رہتی ہے، پھر بھی ونے خود کو چوٹ پہنچانے میں کامیاب ہو گیا۔ ونے خود کو مزید چوٹ پہنچانا چاہتا  اس سے پہلے وارڈن نے ونے کو روکنے کی کوشش کی اور اس کو قابو کر لیا لیکن اس وقت تک وہ زخمی ہو چکا تھا۔ اسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے واپس بیرک میں پہنچادیاگیا۔ وہیں ونے کی اس حرکت کے بعد تہاڑ انتظامیہ دیگر بیرکوں میں بند نربھیا کے قصورواروں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔اس کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے سے ہمیشہ ایک اہلکار ان کی نگرانی کر رہا ہے ۔

PunjabKesari
ذرائع نے کہا کہ ونے نے جیل کی سلاخ میں اپنا ہاتھ پھنسا کر فریکچر کرنے کی بھی کوشش کی۔ اس کے وکیل اے پی سنگھ نے کہا کہ یہ واقعہ 16 فروری کو ہوا تھا اور ونے کی ماں نے انہیں اگلے دن اس کی اطلاع دی تھی۔
قابل غور ہے کہ تیسرا ڈیتھ وارنٹ جاری ہونے کے بعد نربھیا کے قصوروراوں کے برتاؤ میں کافی بدلاؤ آیا ہے۔گذشتہ پیر کو  ونے نے اپنی ماں کو پہچاننے سے بھی انکار کر دیا تھا۔ وکیل نے کہا کہ ونے کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں ہے اور نیا ڈیتھ وارنٹ جاری ہونے کے بعد سے اس کی دماغی حالت بگڑ گئی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top