National News

نربھیا کیس: مجرم ونے نے سپریم کورٹ میں داخل کی کیوریٹو پٹیشن

نربھیا کیس: مجرم ونے نے سپریم کورٹ میں داخل کی کیوریٹو پٹیشن

نیشنل ڈیسک: نربھیا گینگ ریپ کیس کے  چاروں قصورواروں کو پھانسی پر لٹکائے جانے کی تاریخ مقرر ہو چکی ہے۔وہیں اسی درمیان مجرم ونے کمار شرما کی جانب سے جمعرات کو سپریم کورٹ میں  کیوریٹو  پٹیشن   داخل کی گئی ہے۔بتا دیں کہ پٹیالہ ہاؤ س کورٹ نے منگل کو چاروں قصورواروں کے لئے پھانسی کی تاریخ 22 جنوری کی صبح 7 بجے طے کر ڈیتھ  وارنٹ جاری کر دیا ہے۔

PunjabKesari
اگرچہ کورٹ کے فیصلے کے بعد قصورواروں کے وکیل اے پی سنگھ نے کہا تھا کہ وہ سپریم کورٹ میں اس کے  خلاف کیوریٹو پٹیشن  دائر کریں گے۔پٹیالہ ہاؤ س کورٹ  کے اس فیصلے کو چیلنج کرنے کے لئے کے چاروں کو 7 دن کا وقت دیا ہے۔

PunjabKesari
کیا ہے کیوریٹو پٹیشن 
کیوریٹو پٹیشن (علاج کے لئے  درخواست)نظر ثانی پٹیشن سے تھوڑی مختلف ہوتی ہے اس میں فیصلے کی جگہ پورے کیس میں ان مسائل یا موضوعات کی نشاندہی کی جاتی ہے جس میں انہیں لگتا ہے کہ ان پر توجہ دیئے جانے کی ضرورت ہے۔
 



Comments


Scroll to Top