Latest News

پنجاب میں یکم دسمبر سے پھر نافذ ہوگا نائٹ کرفیو، ماسک نہ پہننے پر ایک ہزار کا جرمانہ

پنجاب میں یکم دسمبر سے پھر نافذ ہوگا نائٹ کرفیو، ماسک نہ پہننے پر ایک ہزار کا جرمانہ

چندی گڑھ: پنجاب میں بڑھتے ہوئے کورونا معاملو ں کو لیکر حکومت اور انتظامیہ  ایک بار  پھر سے مستعد ہو گئی  ہے ۔ حکومت نے آئندہ یکم دسمبر سے پوری ریاست میں نائٹ کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ ماسک نہیں پہننے پر 1 ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔
ریاستی حکومت کے ترجمان کے مطابق ، ریاست کے ہر ضلع ، شہروں اور قصبوں میں کورونا کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ اس کو دیکھتے ہوئے ، حکومت نے 15 دن کے رات کے کرفیو کا اعلان کیا ہے۔ یہ ریاست بھر میں 15 دسمبر تک جاری رہے گا۔ یہ کرفیو رات  10 بجے سے صبح 5 بجے تک نافذ رہے گا۔
ہوٹل ، ریسٹورینٹ ، میرج پیلس، رات 9:30  بجے بند کرنے کا حکم
یہ فیصلہ وزیر اعلیٰ کیپٹن امرندر سنگھ  کی طرف سے کووڈ کی  جائزہ میٹنگ کے دوران لیا گیا۔ حکومت پنجاب کے جاری کردہ نئے احکامات میں ، واضح طور پر کہا گیا ہے کہ ہوٹل ، ریستوراں ، میرج پیلس کو رات 9.30 بجے بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔دراصل دہلی-این سی آر کی سنگین صورتحال اور پنجاب میں دوسری لہر کے مد نظر  وزیراعلیٰ کیپٹن امرندر سنگھ نے بدھ کے روز ر تمام قصبوں اور شہروں   میں رات کے کرفیو کو دوبارہ لاگو کرنے سمیت  ریاست میں کئی  نئی پابندیوں کا حکم دیا۔ یکم دسمبر سے ، ماسک نہیں پہننے یا معاشرتی فاصلاتی اصولوں پر عمل نہ کرنے پر جرمانہ 500 سے بڑھا کر 1000 کر دیا گیا ہے۔ ان احکامات کا 15 دسمبر کو  پھر جائزہ لیا جائے گا۔
 وزیراعلیٰ کی  لوگوں سے قواعد کی خلاف ورزی نہ کرنے کی  اپیل
وزیراعلی نے متنبہ کیا کہ لوگ کسی بھی حالت میں ان قواعد کی خلاف ورزی نہ کریں۔ وزیر اعلیٰ نے چیف سیکرٹری وینی مہاجن سے متعلقہ محکموں کے ساتھ کام کرنے کو کہا ہے تاکہ نجی ہسپتالوں کی مدد لی جاسکے۔ وزیر اعلیٰ کیپٹن نے آکسیجن لیا اور I.C.U. بیڈوں کی دستیابی کو مزید  یقینی بنا نے  کے  لئے LIT اور L IIT کو مضبوط بنانے کا حکم دیا۔
 



Comments


Scroll to Top