Latest News

این آئی اے کی بڑی کارروائی، دہشت گرد تنظیم انصارللہ معاملے محمد شیخ کے گھر چھاپے ماری

این آئی اے کی بڑی کارروائی، دہشت گرد تنظیم انصارللہ معاملے محمد شیخ کے گھر چھاپے ماری

تمل ناڈو کے مختلف مقامات پر قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے) کی چھاپے ماری جاری ہے۔ یہ چھاپے ماری ’انصار اللہ‘ دہشت گردانہ ماڈیول معاملے کی این آئی اے کی جانچ کے تحت کی جارہی ہے۔ پولیس نے سنیچر کو بتایا کہ یہ چھاپے ماری چینئی، مدورے، ترونیل ویلی اور رامناتھ پورم اضلاع میں کی جارہی ہے۔ 
اس چھاپے ماری سے ایک دن پہلے این آئی اے کی خاص عدالت نے جانچ ایجنسی کو ان 16 لوگوں کو آٹھ دن کی حراست میں لینے کی اجازت دی تھی جو دہشت گرد تنظیم ’انصار اللہ‘ بنانے کی مبینہ طور پر کوشش کررہے تھے۔ این آئی اے نے کہا تھا کہ ایجنسی کو ملزمین کو حراست میں لینے کی اس لئے ضرورت ہے تاکہ انہیں جانچ کے دوران ان کے خؒاف متحد کئے گئے شواہد کی تصدیق کے لئے مختلف مقامات پر لے جایا جا سکے۔ 
این آئی اے عدالت میں پراسیکیوشن  فریق نے دلیل دی تھی کہ ملزمین نے آئی ایس آئی ایس اور القاعدہ جیسی دہشت گرد تنظیموں کو مدد دی ہے۔ 
غور طلب ہے کہ تمل ناڈو میں ’انصار اللہ‘ نام کی دہشت گرد تنظیم بنانے کی کوشش کرنے  سعودی عرب سے بھارت بھیجے جانے کے بعد 14 ملزمین کو گرفتار کرلیاگیا تھا اور جبکہ دو کو گذشتہ سنیچر کو گرفتار کیا گیا۔ 
 



Comments


Scroll to Top